کمیشن برائے انسانی حقوق نے ہریانہ میں دو صفائی کارکنوں کی موت کا از خود نوٹس لیا
نئی دہلی، 24 اپریل (ہ س)۔کمیشن برائے انسانی حقوق (این ایچ آر سی) نے ان میڈیا رپورٹس کا ازخود نوٹس لیا ہے جس میں ہریانہ کے نوح ضلع کے فیروز پور جھرکا علاقے میں امبیڈکر چوک میں سیوریج لائن کی صفائی کے دوران زہریلی گیس کی وجہ سے دو صفائی ملازمین کی مو
NHRC-NOTICE-HARYANA-SP


نئی دہلی، 24 اپریل (ہ س)۔کمیشن برائے انسانی حقوق (این ایچ آر سی) نے ان میڈیا رپورٹس کا ازخود نوٹس لیا ہے جس میں ہریانہ کے نوح ضلع کے فیروز پور جھرکا علاقے میں امبیڈکر چوک میں سیوریج لائن کی صفائی کے دوران زہریلی گیس کی وجہ سے دو صفائی ملازمین کی موت ہوگئی اور ایک زخمی ہوگیا۔ کمیشن نے نوح میونسپل کمشنر اور پولیس سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

کمیشن نے رپورٹ میں تحقیقات کی صورتحال ، زخمی شخص کی صحت اور اسے اور متوفی کے اہل خانہ کو ادا کیے جانے والے معاوضے کی تفصیلات شامل کرنے کی اپیل کی ہے۔ کمیشن نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے رہنما خطوط کے باوجود ایسے واقعات بار بار رونما ہوتے ہیں، جس میں صفائی کے کارکنوں کے لیے حفاظتی آلات کے ساتھ سیوریج لائنوں کی مشینی صفائی پر زور دیا گیا ہے۔

کمیشن کے مطابق تین میں سے ایک مزدور سب سے پہلے سیوریج لائن میں داخل ہوا اور بے ہوش ہوگیا۔ جب دوسرے لوگ اس کی مدد کے لیے نیچے گئے تو وہ بھی بے ہوش ہو گئے۔ انہیں باہر نکال کر اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان میں سے دو کو مردہ قرار دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاستی حکومت کے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ (پی ایچ ای ڈی) کی طرف سے مقرر کردہ ٹھیکیدار نے بغیر کسی حفاظتی سامان کے سیوریج لائن کی صفائی کے لیے تین کارکنوں کو تعینات کیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande