آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کی سب سے بڑی شکست، چنئی نے 103 رنوں سے جیت درج کر کے تاریخ رقم کی
ممبئی، 24اپریل (ہ س)۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 میں جمعرات کو کھیلے گئے مقابلے میں چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) نے ممبئی انڈینز کو 103 رنوں کے بڑے فرق سے ہرا کر تاریخ رقم کر دی۔ وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ملی یہ جیت چنئی کی آئی پی ایل تاریخ می
آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کی سب سے بڑی شکست، چنئی نے 103 رنوں سے جیت درج کر کے تاریخ رقم کی


ممبئی، 24اپریل (ہ س)۔

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 میں جمعرات کو کھیلے گئے مقابلے میں چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) نے ممبئی انڈینز کو 103 رنوں کے بڑے فرق سے ہرا کر تاریخ رقم کر دی۔ وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ملی یہ جیت چنئی کی آئی پی ایل تاریخ میں سب سے بڑی جیت ہے، وہیں ممبئی کی یہ سب سے بڑی شکست ثابت ہوئی۔

ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرنے اتری چنئی نے 20 اوور میں 6 وکٹ پر 207 رن بنائے۔ ٹیم کی جیت کے ہیرو سنجو سیمسن رہے، جنہوں نے 54 گیندوں میں ناٹ آوٹ 101 رن کی طوفانی اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 10 چوکے اور 6 چھکے شامل رہے۔ ان کے علاوہ رتوراج گائیکواڑ (22)، ڈیوالڈ بریوس (21) اور جیمی اوورٹن (15) نے بھی تعاون دیا۔

208 رن کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری ممبئی کا آغاز انتہائی خراب رہا۔ ٹیم نے محض 11 رن تک تین وکٹ گنوا دیے۔ سوریہ کمار یادو (36) اور تلک ورما (37) نے 73 رنوں کی شراکت داری کر کے کچھ امید پیدا کی، لیکن اس کے بعد وکٹوں کے گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔ ہاردک پانڈیا صرف ایک رن بنا کر آوٹ ہوئے اور پوری ٹیم 104 رن پر سمٹ گئی۔

گیند بازی میں چنئی کی جانب سے عقیل حسین نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوور میں 17 رن دے کر 4 وکٹ لیے۔ ان کے علاوہ نور احمد نے 2 وکٹ لیے، جبکہ مکیش چودھری، گرجپ نیت سنگھ اور جیمی اوورٹن کو ایک ایک کامیابی ملی۔

یہ جیت کئی ریکارڈ لے کر آئی۔ چنئی نے ممبئی کے خلاف سب سے زیادہ جیت درج کرنے والی ٹیم بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ وہیں رنوں کے فرق سے یہ مقابلہ آئی پی ایل میں چنئی کی سب سے بڑی جیت اور ممبئی کی سب سے بڑی ہار کے طور پر درج ہو گیا۔

اس جیت کے ساتھ چنئی سپر کنگز پوائنٹس ٹیبل میں پانچویں مقام پر پہنچ گئی ہے، جبکہ ممبئی انڈینز آٹھویں مقام پر کھسک گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande