تعلیمی ادارے کردار سازی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں: ترنجیت سنگھ سندھو
نئی دہلی، 24 اپریل (ہ س)۔ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ترنجیت سنگھ سندھو نے جمعہ کو دہلی یونیورسٹی کے سری گرو تیغ بہادر خالصہ کالج کے اینول ڈے اور تقسیم انعامات کی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ادارہ محض تعلیم کی جگہ نہیں ب
تعلیمی ادارے کردار سازی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں: ترنجیت سنگھ سندھو


نئی دہلی، 24 اپریل (ہ س)۔

دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ترنجیت سنگھ سندھو نے جمعہ کو دہلی یونیورسٹی کے سری گرو تیغ بہادر خالصہ کالج کے اینول ڈے اور تقسیم انعامات کی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ادارہ محض تعلیم کی جگہ نہیں بلکہ یہ طلبہ کی اقدار، نظم و ضبط اور خواہشات کا عکاس ہوتا ہے۔ خدمت، ہمت، استقامت اور دردمندی کی لازوال میراث سے جڑے ایسے ادارے نہ صرف عقل بلکہ کردار کی تشکیل میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

لیفٹیننٹ گورنر نے طلباء کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ آج کے تیز ڈیجیٹل تبدیلی کے دور میں حقیقی تبدیلی لانے والے بنیں۔ انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی بامعنی اثرات پیدا کرنے کی بے پناہ صلاحیت فراہم کرتی ہے لیکن جدت کو ہمیشہ مضبوط اقدار سے رہنمائی حاصل کرنی چاہیے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے اساتذہ، فیکلٹی اور تمام ایوارڈ یافتگان کو دلی مبارکباد دی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande