
سیوان، 24 اپریل (ہ س)۔پولیس سپرنٹنڈنٹ پورن کمار جھا کی ہدایت پر سیوان پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل قابل اعتراض ویڈیو کے معاملے میں فوری کارروائی کرتے ہوئے دوبدمعاشوں کو گرفتار کر لیا۔ دیگر بدمعاشوں کی گرفتاری کے لیے مسلسل چھاپہ ماری کر رہی ہے۔
ایس پی پورن کمار جھا نے بتایا کہ 19 اپریل 2026 کو پولیس اہلکاروں کی ایک قابل اعتراض ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جسے سماج دشمن عناصر نے بنایا اور پھیلایا۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے سائبر تھانہ میں ایف آئی آر درج کرکے تکنیکی اور سائنسی تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ تفتیش کے دوران ویڈیو بنانے اور اسے سوشل میڈیا پر پھیلانے والے بدمعاشوں کی نشاندہی ہوگئی، جس کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے دو بدمعاشوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار بدمعاشوں کی شناخت رگھوناتھ پور تھانہ علاقہ کے افروز علی اور سرفراز خان کے طور پر ہوئی ہے۔ایس پی نے واضح کیا کہ اس معاملے میں ملوث دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے اور پولیس ٹیم ان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ ماری کر رہی ہے۔ آئی ٹی ایکٹ کے تحت قصوروار پائے جانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔پورن کمار جھا نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا پر کسی بھی قابل اعتراض یا گمراہ کن ویڈیو کو شیئر کرنے یا گردش کرنے سے گریز کریں۔ ایسی سرگرمیاں قانون کے تحت جرم ہیں اور جو بھی ملوث پایا گیا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan