
ریاض،22اپریل(ہ س)۔سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیرِاعظم شہزادہ محمد بن سلمان کو لبنان کے صدر جوزف عون کا ٹیلیفون موصول ہوا، جس میں دونوں رہنماو¿ں نے لبنان اور خطے کی تازہ صورتحال اور امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔گفتگو کے دوران ولی عہد محمد بن سلمان نے لبنان کی خودمختاری کے قیام، اس کے وسائل کے تحفظ اور اس کی علاقائی سالمیت و اتحاد کو برقرار رکھنے کے لیے سعودی عرب کی مکمل حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا۔اطلاع ایک میڈیا رپورٹ میں دی گئی ہے۔
دوسری جانب لبنانی صدر جوزف عون نے سعودی قیادت کی جانب سے مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا اور مشکل حالات میں لبنان کے ساتھ کھڑے ہونے پر گہری قدردانی کا اظہار کیا۔لبنانی ایوانِ صدر کے بیان کے مطابق صدر عون نے ٹیلیفونک رابطے میں شہزادہ محمد بن سلمان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سعودی عرب ہمیشہ مشکل وقت میں لبنان اور اس کے عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan