ایران کے خلاف پابندیوں کو وسیع کرنے پر یوروپی یونین متفق
برسلز،22اپریل(ہ س)۔ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی وجہ سے پوری دنیا پریشان ہے۔ اور اب تک اس مسئلہ کا کوئی بھی ڈھونڈنے ناکام رہی ہے۔ اس سلسلے میں یورپی یونین نے ایران کے خلاف سخت قدم اٹھایا ہے۔یوروپی یونین نے اتفاق کیا ہے کہ ایران پر ع
ایران کے خلاف پابندیوں کو وسیع کرنے پر یوروپی یونین متفق


برسلز،22اپریل(ہ س)۔

ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی وجہ سے پوری دنیا پریشان ہے۔ اور اب تک اس مسئلہ کا کوئی بھی ڈھونڈنے ناکام رہی ہے۔ اس سلسلے میں یورپی یونین نے ایران کے خلاف سخت قدم اٹھایا ہے۔یوروپی یونین نے اتفاق کیا ہے کہ ایران پر عائد پابندیوں کادائرہ وسیع کیا جائے ۔ ایران نے اپنی تیل تنصیبات پر اسرائیلی و امریکی بمباری کے بعد امریکہ، اسرائیل اور ان کے اتحادی ملکوں کے جہازوں کے لیے آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔ جس نے عالمی سطح پر خلیجی ملکوں سے تیل اور گیس کی سپلائی کو بری طرح متاثر کر دیا۔

دوسری جانب امریکہ نے بھی آبنائے ہرمز کے دوہرے 'بلاکیڈ' کی صورت یوں پیدا کر دی کہ ایک جانب امریکی نیول فورس کو اردگرد تعینات کر دیا اور ساتھ یہ اعلان کیا کہ امریکہ ایرانی تیل کی ترسیل روکے گا نیز ان ملکوں کے جہازوں کو بھی نہیں گزرنے دے گا جو ایران کو راہداری ٹیکس دے کر آئیں گے۔ اب امریکہ نے یہ 'بلاکیڈ' سختی سے جاری رکھا، اس کی بندش کا تجدیدی اعلان بدھ کے روز بھی سامنے آیا ہے۔یورپی یونین نے آبنائے ہرمز کی اسی بندش کو بنیاد بنا کر ایران کے خلاف مزید پابندیاں لگائی ہیں۔ یہ بات منگل کے روز یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجا کالاس نے بتائی ہے کہ ایران کے خلاف پابندیوں میں اضافہ کیے جانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا یورپی یونین کے رکن ملکوں کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں یہ بھی کہا ہے کہ یہ ممالک اپنے اس بحری مشن کو بھی وسعت دیں جو بحیرہ احمر میں بروئے کار ہے۔ تاکہ یمنی حوثیوں کے حملوں سے یورپی تجارتی جہازوں کو محفوظ بنا سکے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande