
بیجنگ، 22 اپریل (ہ س)۔ چین نے ایران کو مبینہ طور پر امداد بھیجنے کے امریکی الزامات کو واضح طور پر مسترد کر دیا ہے۔ چین کا کہنا ہے کہ خلیج عمان میں پکڑا گیا جہاز اس کا اپنا نہیں بلکہ ایک غیر ملکی کنٹینر جہاز ہے جس کا چین سے براہ راست کوئی تعلق نہیں ہے۔
یہ تنازعہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کے بعد شروع ہوا کہ چین نے ایران کو جہاز پر بطور تحفہ امداد بھیجی تھی۔ اس کے بعد، امریکہ کے جنوبی کیرولینا کی سابق گورنر نکی ہیلی نے الزام لگایا کہ یہ جہاز چین سے ایران کی جانب جا رہا تھا اور اس میں میزائل کی تیاری سے متعلق کیمیکل موجود ہو سکتے ہیں۔
ان الزامات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گوو جیاکون نے کہا کہ چین ایسے”بے بنیاد الزامات اور قیاس آرائیوں“ کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ چین بین الاقوامی قوانین کی پابندی کرتا ہے اور کسی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہے۔
اس پیش رفت نے پہلے سے کشیدہ بین الاقوامی ماحول میں ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے۔ خلیج عمان کا خطہ حال ہی میں اسٹریٹجک اور تجارتی لحاظ سے ایک حساس خطہ بن گیا ہے جہاں عالمی طاقتیں کسی بھی سرگرمی پر کڑی نظر رکھتی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد