میگھالیہ میں شیلانگ-داؤکی روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ، گاڑی دب گئی، ڈرائیور لاپتہ
شیلانگ، 21 اپریل (ہ س) ۔میگھالیہ میں شیلانگ-داؤکی قومی شاہراہ پر منگل کی علی الصبح ایک زبردست لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، جس میں ایک بولیرو گاڑی مکمل طور پر ملبے کے نیچے دب گئی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اچانک لینڈ سلائیڈنگ کے باعث گاڑی پر بڑی چٹانیں اور م
Massive-Landslide-Hits-Shillon


شیلانگ، 21 اپریل (ہ س) ۔میگھالیہ میں شیلانگ-داؤکی قومی شاہراہ پر منگل کی علی الصبح ایک زبردست لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، جس میں ایک بولیرو گاڑی مکمل طور پر ملبے کے نیچے دب گئی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق اچانک لینڈ سلائیڈنگ کے باعث گاڑی پر بڑی چٹانیں اور مٹی کے تودے آگرے جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو کر ملبے تلے دب گئی۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ تاہم آخری خبریں موصول ہونے تک گاڑی کے ڈرائیور کا کچھ پتہ نہیں چل سکا تھا۔

انتظامیہ راحت اور بچاو¿ کی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے تاہم علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے صورتحال بدستور چیلنجنگ ہے۔ غور طلب ہے کہ ریاست میں گزشتہ دو تین دنوں سے بارش ہو رہی ہے جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande