بی ایس ایف نے جموں کے سرحدی علاقے سے مشتبہ شخص کو گرفتار کیا
بی ایس ایف نے جموں کے سرحدی علاقے سے مشتبہ شخص کو گرفتار کیا جموں، 21 اپریل (ہ س)۔ جموں میں بین الاقوامی سرحد کے قریب مشتبہ حالت میں گھومنے والے ایک 50 سالہ شخص کو بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے حراست میں لے کر مزید تحقیقات کے لیے پولیس کے حوا
Arrested


بی ایس ایف نے جموں کے سرحدی علاقے سے مشتبہ شخص کو گرفتار کیا

جموں، 21 اپریل (ہ س)۔ جموں میں بین الاقوامی سرحد کے قریب مشتبہ حالت میں گھومنے والے ایک 50 سالہ شخص کو بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے حراست میں لے کر مزید تحقیقات کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ واقعہ پیر کی شامیان بارڈر آؤٹ پوسٹ، مکوال فارورڈ بیلٹ سب سیکٹر پھلیاں منڈل میں پیش آیا، جہاں بی ایس ایف کے گشتی دستے نے مذکورہ شخص کو مشکوک انداز میں حرکت کرتے ہوئے دیکھا۔

اہلکاروں کی جانب سے پوچھ گچھ کے دوران وہ اپنی موجودگی کی کوئی تسلی بخش وجہ پیش نہ کر سکا، جس پر اسے فوری طور پر تحویل میں لے لیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ ابتدائی پوچھ گچھ سے عندیہ ملا ہے کہ یہ شخص ذہنی طور پر معذور ہو سکتا ہے، تاہم سیکورٹی ایجنسیاں کسی بھی امکان کو خارج نہیں کر رہیں اور اس کی شناخت اور مقصد معلوم کرنے کے لیے تفصیلی تفتیش جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے کوئی بھی مشتبہ یا قابلِ اعتراض سامان برآمد نہیں ہوا۔ بعد ازاں اسے مزید کارروائی کے لیے مقامی پولیس کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande