باغپت: جین مندر میں درشن کے بعد نوئیڈا لوٹ رہی عقیدت مندوں کی کار نالے میں گری، والد کی موت، بیٹے اور بیٹی سمیت چھ افراد زخمی
باغپت، 12 اکتوبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے ضلع باغپت میں کھیکڑا علاقے کے بڑگاؤں میں واقع تریلوک تیرتھ جین مندر میں درشن کرنے کے بعد نوئیڈا واپس لوٹ رہا ایک خاندان اتوار کی دیر شام حادثے کا شکار ہوگیا۔ ایسٹرن پیریفرل ایکسپریس وے کے قریب کار بے قابو ہوکر س
حادثہ


باغپت، 12 اکتوبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے ضلع باغپت میں کھیکڑا علاقے کے بڑگاؤں میں واقع تریلوک تیرتھ جین مندر میں درشن کرنے کے بعد نوئیڈا واپس لوٹ رہا ایک خاندان اتوار کی دیر شام حادثے کا شکار ہوگیا۔ ایسٹرن پیریفرل ایکسپریس وے کے قریب کار بے قابو ہوکر سڑک کنارے واقع نالے میں پلٹ گئی۔ اس حادثے میں بزرگ مہاویر پرساد جین (75) کی موت ہوگئی، جبکہ خاندان کے چھ دیگر افراد زخمی ہوگئے۔

نوئیڈا کے سیکٹر 19 کے رہائشی مہاویر پرساد جین اپنی اہلیہ آشا جین، بیٹے امت جین، بیٹی مونیکا، بھائی اشوک کمار اور ڈرائیور دیویندر سمیت خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ بڑگاؤں میں واقع جین مندر میں درشن کرنے آئے تھے۔ اتوار کی دیر شام تقریباً نو بجے واپس لوٹتے وقت موڑ کے قریب ان کی کار بے قابو ہوکر نالے میں جا گری۔ نالے میں پانی ہونے کی وجہ سے کار میں سوار افراد ڈوبنے لگے۔

راہ گیروں نے شور مچا کر پولیس کو اطلاع دی۔ اس کے بعد بڑگاؤں چوکی کی پولیس موقع پر پہنچی اور مقامی لوگوں کی مدد سے کار میں سوار افراد کو باہر نکالا۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال پہنچایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے مہاویر پرساد جین کو مردہ قرار دے دیا۔

تھانہ انچارج آشیش پُنڈیر نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ایک شخص کو مردہ قرار دے دیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande