
سرینگر 12 اکتوبر (ہ س): جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں میربازار بائی پاس پر ہائی وے عبور کرنے کے دوران ایک آئی20 گاڑی نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوارایک خاتون کی موت ہو گئی جبکہ اس کا شوہر زخمی ہو گیا۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب یہ جوڑا مبینہ طور پر اپنی موٹرسائیکل پر ہائی وے عبور کر رہا تھا کہ گاڑی نے انہیں ٹکر مار دی۔متوفی کی شناخت فریدہ اختر کے نام سے ہوئی ہے جو کہ بہامہ کے رہائشی محمد الطاف بٹ کی بیوی ہے۔ اس کے شوہر محمد الطاف بھٹ ولد محمد سبحان بھٹ ساکنہ بیہامہ قاضی گنڈ اس حادثے میں زخمی ہوئے اور انہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔ اور تفتیش شروعکردی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir