صدر یو اے ای شیخ محمد بن زاید اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ
دبئی ،02اپریل (ہ س )۔ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ٹیلی فون پر گفتگو میں دونوں رہنماو¿ں کے درمیان خطے اور عالمی امن و استحکام کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ غ
صدر یو اے ای شیخ محمد بن زاید اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ


دبئی ،02اپریل (ہ س )۔

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ٹیلی فون پر گفتگو میں دونوں رہنماو¿ں کے درمیان خطے اور عالمی امن و استحکام کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماو¿ں نے شہریوں اور تنصیبات کو نشانہ بنانے پر ایرانی حملوں کی مذمت کی۔ شیخ محمد بن زاید النہیان اور ڈونالڈ ٹرمپ نے عالمی معیشت اور میری ٹائم سیکیورٹی پر بھی تبادلہ? خیال کیا۔دونوں رہنماو¿ں کا کہنا ہے کہ ایرانی کارروائیاں خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande