ویمنس چیمپئنس لیگ: آرسنل اور بائرن میونخ سیمی فائنل میں
لندن، 2 اپریل (ہ س) دفاعی چیمپئن آرسنل نے کوارٹر فائنل میں چیلسی سے 0-1 کی شکست کے باوجود 2-3 کے مجموعی اسکور لائن پر ویمنس چیمپئنس لیگ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ پہلے مرحلے میں 1-3 کی جیت نے آرسنل کو اپنی برتری برقرار رکھنے اور آخری چار میں آگے
ویمنس


لندن، 2 اپریل (ہ س) دفاعی چیمپئن آرسنل نے کوارٹر فائنل میں چیلسی سے 0-1 کی شکست کے باوجود 2-3 کے مجموعی اسکور لائن پر ویمنس چیمپئنس لیگ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ پہلے مرحلے میں 1-3 کی جیت نے آرسنل کو اپنی برتری برقرار رکھنے اور آخری چار میں آگے بڑھنے کا موقع دیا۔

بدھ کے روز اسٹامفورڈ برج میں اسٹاپیج ٹائم (90+4) میں چیلسی کے لیے سجوئیکے نسکین نے گول کیا، لیکن یہ ٹیم کو آگے رکھنے کے لیے کافی نہیں تھا۔ چیلسی کے ویرلے برمن کا شاٹ میچ کے آخری لمحات میں پوسٹ پر لگا جب کہ آرسنل کے گول کیپر ڈیفنے وین ڈومسیلار نے نسکین کے ہیڈر سے شاندار سیو کیا۔

چیلسی کی کوچ سونیا بومپاسٹر کو بھی میچ کے اختتام پر ریڈ کارڈ دکھایا گیا۔

چیلسی نے شروع سے ہی دباو¿ برقرار رکھا، سیم کیر نے حملے میں اہم کردار ادا کیا۔

اب سیمی فائنل میں آرسنل کا مقابلہ وولفسبرگ یا لیون سے ہوگا۔

دریں اثنا، دوسرے کوارٹر فائنل میں، بائرن میونخ نے شاندار واپسی کرتے ہوئے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 1-2 سے شکست دی اور 3-5 کے مجموعی اسکور کے ساتھ سیمی فائنل میں پیش قدمی کی۔ گلوڈس ویگوڈوٹر نے 81ویں منٹ میں ایک کارنر سے ہیڈر کے ذریعے گول کر کے برابر کر دیا، جس کے بعد لنڈا ڈالمین نے 84ویں منٹ میں گول کر کے فتح کو یقینی بنایا۔

مانچسٹر یونائیٹڈ نے پہلے ہاف میں میلون میلارڈ کے 11ویں منٹ کے گول کے ذریعے برتری حاصل کرتے ہوئے مجموعی اسکور 3-3 سے برابر کردیا۔ تاہم، بائرن نے دوسرے ہاف میں دباو¿ جاری رکھا اور بالآخر میچ اپنے نام کر لیا۔

سیمی فائنل میں اب بائرن میونخ کا مقابلہ بارسلونا یا ریئل میڈرڈ سے ہوگا۔ دوسرے کوارٹر فائنل میچز آج کھیلے جائیں گے جس میں بارسلونا کی میزبانی ریئل میڈرڈ کو پہلے مرحلے سے 2-6 کی برتری حاصل ہے جبکہ وولفسبرگ کا مقابلہ لیون سے 0-1 کی برتری کے ساتھ ہوگا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande