سیف انڈر 20 چیمپئن شپ: بھارت نے بھوٹان کو 0-5 سے شکست دی، فائنل میں بنگلہ دیش کے خلاف ہوگا مقابلہ
مالے (مالدیپ)، 2 اپریل (ہ س)۔ دفاعی چیمپئن بھارت نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بدھ کو ایس اے ایف ایف انڈر 20 چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں بھوٹان کو 0-5 سے شکست دی اور فائنل میں داخلہ لیا۔ اب ہندوستان کا مقابلہ ، 3 اپریل کو ٹائٹل کے مقابلے م
کھیل


مالے (مالدیپ)، 2 اپریل (ہ س)۔ دفاعی چیمپئن بھارت نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بدھ کو ایس اے ایف ایف انڈر 20 چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں بھوٹان کو 0-5 سے شکست دی اور فائنل میں داخلہ لیا۔ اب ہندوستان کا مقابلہ ، 3 اپریل کو ٹائٹل کے مقابلے میںبنگلہ دیش سے ہوگا، جس نے دوسرے سیمی فائنل میں نیپال کو 0-1 سے شکست دی تھی۔

اس شاندار جیت میں ہندوستان کے ہیرو روہن سنگھ چفامیوم تھے جنہوں نے 56ویں اور 57ویں منٹ میں لگاتار دو گول کئے۔ اس کے علاوہ اومانگ ڈوڈوم (4')، محمد ارباز (44') اور متبادل تھوکچم میلمنگمبا (90+2') نے بھی گول کرکے ٹیم کی جیت کو یقینی بنایا۔

ہندوستانی ٹیم نے میچ کے آغاز سے ہی جارحانہ رویہ اپنایا اور چوتھے منٹ میں ہی برتری حاصل کر لی۔

روہن نے بنگسن سنگھ تاخیلمبم سے لمبا پاس حاصل کرنے کے بعد ایک شاندار رن بنایا اور باکس میں ایک بہترین کراس پہنچایا جسے اومانگ ڈوڈم نے شاندار انداز میں گول میں تبدیل کردیا۔

ابتدائی برتری حاصل کرنے کے بعد، ہندوستان نے کھیل پر مکمل کنٹرول برقرار رکھا اور بھوٹانی گول پر مسلسل حملے کئے۔ 44ویں منٹ میں ڈوڈم کے شاندار اقدام کے بعد ارباز نے گول کر کے اسے 0-2 کر دیا۔

ہندوستانی ٹیم دوسرے ہاف میں اور بھی جارحانہ نظر آئی۔ 56ویں منٹ میں روہن نے شاندار ٹیم کمبی نیشن کی بدولت تیسرا گول کیا اور صرف ایک منٹ بعد انہوں نے اپنا دوسرا گول کر کے اسے 0-4 کر دیا۔

میچ کے آخری لمحات میں، تھوکچم میلمنگمبانے 90+2'ویں منٹ میں شاندار گول کرکے ہندوستان کی 0-5 کی زبردست جیت پر مہر ثبت کردی۔

ہندوستان نے پورے میچ میں بہترین تال میل، رفتار اور درست فنشنگ کا مظاہرہ کیا، جس سے بھوٹان کو کوئی موقع نہیں دیا گیا اور یک طرفہ فتح درج کی۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande