منی پور کے تھوبل ضلع میں دستی بم اور گولہ بارود برآمد
امپھال، 2 اپریل (ہ س):۔ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے، سیکورٹی فورسز نے منی پور کے تھوبل ضلع کے ہیروک تھانہ علاقے کے تحت ہیروک پارٹ-2 میں تلاشی مہم کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود کا ایک ذخیرہ برآمد کیا۔ ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ م
منی پور کے تھوبل ضلع میں دستی بم اور گولہ بارود برآمد


امپھال، 2 اپریل (ہ س):۔

خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے، سیکورٹی فورسز نے منی پور کے تھوبل ضلع کے ہیروک تھانہ علاقے کے تحت ہیروک پارٹ-2 میں تلاشی مہم کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود کا ایک ذخیرہ برآمد کیا۔ ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

منی پور پولیس ہیڈکوارٹر کی طرف سے جمعرات کو جاری کردہ ایک سرکاری بیان کے مطابق، یہ ضبطی بدھ کو خانگابوک مہادیو چنگ علاقے میں کی گئی، جہاں سیکورٹی اہلکاروں نے دو دستی بم، مختلف ہتھیاروں کے لیے پانچ میگزین، اور مختلف کیلیبرز کے گولہ بارود کے 2,388 راو¿نڈ ضبط کیا۔

یہ آپریشن غیر قانونی ہتھیاروں کی نقل و حرکت کو روکنے اور خطے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی اداروں کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande