تلنگانہ میں 99 روزہ پرجا پالن پروگرام کے تحت گرام سبھاؤں کا انعقاد
حیدرآباد ، 2 اپریل (ہ س)۔ تلنگانہ میں جمعرات کوپرجا پالن۔ پرگتی پرنالیکا کے تحت ریاست بھرمیں گرام سبھاؤں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ 99 روزہ عملی ایجنڈا ہے۔ اس کا مقصد زمینی سطح پر انتظامیہ اورترقی کی رفتار کو تیز کرنا ہے۔ وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی
تلنگانہ میں 99 روزہ ‘پرجا پالن’ ایجنڈے کے تحت گرام سبھاؤں کا انعقاد


حیدرآباد ، 2 اپریل (ہ س)۔ تلنگانہ میں جمعرات کوپرجا پالن۔ پرگتی پرنالیکا کے تحت ریاست بھرمیں گرام سبھاؤں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ 99 روزہ عملی ایجنڈا ہے۔ اس کا مقصد زمینی سطح پر انتظامیہ اورترقی کی رفتار کو تیز کرنا ہے۔ وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی نے ریاست کے عوام سے خطاب کیا۔ ان کے اس پیغام کو ریاست بھر کے دیہات اور محلوں میں منعقد ہونے والی گرام سبھاؤں کے دوران حکام نے پڑھ کر سنایا۔ اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام مرکوز حکومت نے مالی چیلنجوں کا سامنا کرتے ہوئے فلاح و بہبود اور ترقی کو ترجیح دی ہے اوراپنے دورِ حکومت کے دو سال اور تین ماہ مکمل کر لیے ہیں۔ اس بات پرزوردیتے ہوئے کہ حکومت حکمران کے بجائے عوام کے خادم کے طور پرکام کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر فیصلہ عوامی فلاح، سماجی ذمہ داری اور ریاست کے مستقبل کو مدنظر رکھ کر لیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ذکر کیا کہ ضمنی انتخابات، پنچایت انتخابات اور بلدیاتی انتخابات میں مسلسل کامیابی حکومت پر عوام کے اعتماد کو ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی مینڈ یٹ نے حکومت کی ذمہ داری کے احساس کو مزید مضبوط کیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande