امریکی تجارتی مذاکرات میں ترجیحی منڈی تک رسائی چاہتا ہے ہندوستان: پیوش گوئل
نئی دہلی، 2 اپریل (ہ س)۔ تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے جمعرات کو کہا کہ ہندوستان ،امریکہ میں اپنی مصنوعات کے لیے ترجیحی مارکیٹ رسائی کی امید کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ ملک کے تعلقات بہت مضبوط ہیں جن میں ٹیکنالوجی، دفاع، تجا
IIndia-Seeks-Preferential-Market-Access-in-the-US-


نئی دہلی، 2 اپریل (ہ س)۔ تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے جمعرات کو کہا کہ ہندوستان ،امریکہ میں اپنی مصنوعات کے لیے ترجیحی مارکیٹ رسائی کی امید کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ ملک کے تعلقات بہت مضبوط ہیں جن میں ٹیکنالوجی، دفاع، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں جامع ا سٹریٹجک شراکت داری شامل ہے۔

پیوش گوئل نے یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے ساتھ ہندوستان کا تجارتی معاہدہ اپنے حریفوں کے مقابلے بہترین ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان امریکہ میں اپنی مصنوعات کے لیے ترجیحی مارکیٹ رسائی چاہتا ہے۔ امریکہ کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے کے لیے ملک بہت اچھی پوزیشن میں ہے۔

گوئل نے کہا،”دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت کے طور پر، ہندوستان سرمایہ کاروں کے لیے بے پناہ امکانات پیش کرتا ہے، جو ہندوستان کے مواقع کو زیادہ تعداد میں اور مستقبل میں زیادہ اہمیت کے ساتھ دیکھنا جاری رکھیں گے۔’“’

انہوں نے کہا کہ انہوں نے 27 مارچ کو کیمرون کے یاو¿نڈے میں امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریر کے ساتھ ایک میٹنگ کی تاکہ ہندوستان-امریکہ دو طرفہ تجارتی معاہدے (بی ٹی اے ) مذاکرات میں اگلے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں کی ملاقات ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کی 14ویں وزارتی کانفرنس ( ایم سی 14) کے موقع پر ہوئی۔

تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر نے یہاں کیمرون میں ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) کی 14ویں وزارتی کانفرنس ( ایم سی 14) میں ہندوستان کی شرکت اور تعمیری مشغولیت پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں، پیوش گوئل نے ڈبلیو ٹی او اصلاحات پر گہری بات چیت میں ہندوستان کے فعال کردار پر زور دیا۔

انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح ہندوستان نے ڈبلیو ٹی او-ایم سی 14 میں اپنے شہریوں بالخصوص کسانوں اور ماہی گیروں کے مفادات کے تحفظ کو یقینی بنایا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کس طرح ہندوستان نے ایک منصفانہ، شفاف اور قواعد پر مبنی کثیرالطرفہ تجارتی نظام کو یقینی بنانے کے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔

گوئل نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے کثیر جہتی معاہدوں کی مخالفت کی ہے جیسے سرمایہ کاری کی سہولت کے ترقیاتی معاہدے ( آئی ایف ڈی ) اورڈبلیو ٹی او- ایم سی 14 میں مناسب تحفظات اور اتفاق رائے کے بغیر انہیںڈبلیو ٹی او فریم ورک میں شامل کرنے پر اتفاق نہیں کیا۔

پیوش گوئل نے کہا کہ زراعت کے میدان میں، ہندوستان نے عوامی اسٹاک ہولڈنگ کے مستقل حل اور ڈبلیو ٹی او- ایم سی 14میں ایک خصوصی حفاظتی طریقہ کار کی ضرورت کو دہرایا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کسانوں کے مفادات کے تحفظ اور غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پوری طرح پابند ہے۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande