حکومت کا جماعت اسلامی جموں و کشمیر اور فلاح عام ٹرسٹ سے منسلک اسکولوں کو قبضے میں لینے کا حکم
سرینگر 18 اپریل (ہ س)۔ حکومت نے ہفتے کے روز کالعدم قرار دی گئی تنظیم جماعت اسلامی جموں و کشمیر اور اس کی ذیلی تنظیم فلاح عام ٹرسٹ کے ساتھ بالواسطہ یا بلاواسطہ منسلک کئی اسکولوں کو اپنی تحویل میں لینے کا حکم دیا۔ ذرائع کے مطابق یہ کارروائی کالعدم ت
تصویر


سرینگر 18 اپریل (ہ س)۔ حکومت نے ہفتے کے روز کالعدم قرار دی گئی تنظیم جماعت اسلامی جموں و کشمیر اور اس کی ذیلی تنظیم فلاح عام ٹرسٹ کے ساتھ بالواسطہ یا بلاواسطہ منسلک کئی اسکولوں کو اپنی تحویل میں لینے کا حکم دیا۔ ذرائع کے مطابق یہ کارروائی کالعدم تنظیم سے منسلک اداروں کے خلاف جاری اقدامات کا حصہ ہے۔ توقع ہے کہ اس اقدام سے پورے خطے کے متعدد تعلیمی ادارے متاثر ہوں گے۔ دریں اثنا، رپورٹٰں بتاتی ہیں کہ ہندواڑہ سب ڈویژن کے لنگیٹ میں کلتورہ اور پوہروپٹھ سمیت علاقوں میں بھی ایسے اسکولوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande