منی پور-میانمار سرحد کے پاس کے وائی کے ایل عسکریت پسند گرفتار، نقدی اور موبائل برآمد
تینگنوپال، 18 اپریل (ہ س)۔ منی پور میں سیکورٹی فورسز نے جمعہ کو ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ممنوعہ عسکریت پسند تنظیم کے وائی کے ایل (سورپیا) کے ایک سرگرم رکن کو ہندوستان-میانمار سرحد کے پاس گرفتار کیا۔ گرفتار عسکریت پسند کی شناخت پھانجوبام مہند
منی پور-میانمار سرحد کے پاس گرفتار کے وائی کے ایل عسکریت پسند اور ضبط شدہ نقدی و موبائل کی تصویر


تینگنوپال، 18 اپریل (ہ س)۔ منی پور میں سیکورٹی فورسز نے جمعہ کو ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ممنوعہ عسکریت پسند تنظیم کے وائی کے ایل (سورپیا) کے ایک سرگرم رکن کو ہندوستان-میانمار سرحد کے پاس گرفتار کیا۔

گرفتار عسکریت پسند کی شناخت پھانجوبام مہندرو کے طور پر ہوئی ہے، جو امپھال مشرقی ضلع کے اینڈرو نمبر-3، کھومن لیکائی کا رہنے والا ہے۔ اسے تینگنوپال ضلع کے مورہ تھانہ علاقے کے تحت ہندوستان-میانمار فرینڈشپ برج کے پاس بارڈر پلر 76 اور 77 کے درمیان واقع علاقے سے گرفتار کیا گیا۔

سیکورٹی فورسز نے اس کے پاس سے دو موبائل فون اور 20,500 کیات (میانمار کی کرنسی) برآمد کیے ہیں۔ واضح رہے کہ حفاظتی دستوں نے جمعرات کو بھی اس علاقے میں کیات برآمد کیے تھے۔

گرفتار عسکریت پسند اور ضبط شدہ مواد کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ اس پورے حادثہ کے بعد سرحد پر سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande