
پٹنہ، 18 اپریل(ہ س)۔ وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے آج جننائک کرپوری ٹھاکر میموریل میوزیم ،پٹنہ کے احاطہ میں نصب بہار کے سابق وزیر اعلیٰ بھارت رتن جننائک کرپوری ٹھاکر کے مجسمہ پر گلپوشی کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ میموریل میوزیم کی عمارت میں جننائک کرپوری ٹھاکر کی تصویر پر بھی وزیر اعلیٰ نے گل پوشی کی۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے جننائک کرپوری ٹھاکر میموریل میوزیم کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران وزیر اعلیٰ نے یاد گار میوزیم عمارت کے فوٹو گیلری میں بطور وزیر اعلیٰ انکے دور اقتدار اور جد و جہد سے متعلق لگائی گئی تصویر کا معائنہ کیا ۔ اس دوران وزیر اعلیٰ نے جننائک کرپوری ٹھاکر کے بیڈروم، میموریل میوزیم کی لائبریری اور ڈائننگ ہال وغیرہ کا بھی جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ کو افسران نے جننائک کرپوری ٹھاکر میموریل میوزیم کے بارے میں تفصیلی جانکاری فراہم کی۔ افسران نے بتایا کہ یہاں کرپوری ٹھاکر کی روزمرہ کی زندگی سے متعلق اشیاء کو محفوظ کیا گیا ہے۔ ان کے کپڑے، چشمہ، قلم، گریجویشن مارک شیٹ، اور سکول سرٹیفکیٹ اس میوزیم میں محفوظ ہیں۔ ان کے وزیر اعلیٰ کے دور اور جدوجہد آزادی سے متعلق تصاویر اور دستاویزات بھی دستیاب ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے فن و ثقافت محکمہ کے سیکریٹری کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جننائک کرپوری ٹھاکر میموریل میوزیم کی عمارت میں ریڈنگ روم(مطالعہ کا احاطہ) فروغ دیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریڈنگ روم کے ڈیولپ ہو نے سے یہاں آنے والے لوگ لائبریری میں رکھی کتابوں اور رسالوں کے ذریعے جننائک کی سادگی اور جدوجہد کے بارے میں تفصیلی جانکاری حاصل کر سکیں گے۔
اس موقع پر فن و ثفافت کے سکریٹری پرنو کمار، وزیر اعلیٰ کے او ایس ڈی ڈاکٹر گوپال سنگھ، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ سمیت دیگر سینئر افسران اور میوزیم کا ملازمین موجود تھے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan