نائب صدر رادھا کرشنن 19-20 اپریل کو سری لنکا کا دورہ کریں گے
نئی دہلی، 17 اپریل (ہ س)۔ نائب صدرسی پی رادھا کرشنن 19 اور 20 اپریل کو سری لنکا کا دورہ کریں گے۔ یہ نائب صدر کا سری لنکا کا پہلا دو طرفہ دورہ ہوگا۔ وزارت خارجہ کے مطابق، اس دورے کے دوران، نائب صدر سری لنکا کی صدر انورا کمارا ڈسانائیکے، وزیر اعظم
نائب صدر رادھا کرشنن 19-20 اپریل کو سری لنکا کا دورہ کریں گے


نئی دہلی، 17 اپریل (ہ س)۔

نائب صدرسی پی رادھا کرشنن 19 اور 20 اپریل کو سری لنکا کا دورہ کریں گے۔ یہ نائب صدر کا سری لنکا کا پہلا دو طرفہ دورہ ہوگا۔

وزارت خارجہ کے مطابق، اس دورے کے دوران، نائب صدر سری لنکا کی صدر انورا کمارا ڈسانائیکے، وزیر اعظم ڈاکٹر ہرینی امرسوریا، اور دیگر معززین اور ہندوستانی تارکین وطن کے رہنماو¿ں سے ملاقات کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ نائب صدر کا سری لنکا کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کے بعد ہے اور ہندوستان اور سری لنکا کو جوڑنے والے صدیوں پرانے عوام سے عوام کے تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande