وزیراعظم مودی نے چندر شیکھر کے یوم پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، 17 اپریل (ہ س)۔ وزیراعظم نریندر مودی نے آج سابق وزیراعظم چندر شیکھر کے یوم پیدائش پر انہیں جذباتی انداز میں یاد کرتے ہوئے خراجِ عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم مودی نے ایکس پر لکھا، ’’اس سال سابق وزیراعظم چندر شیکھر جی کی 100 ویں جینتی کا س
وزیراعظم مودی نے چندر شیکھر کے یوم پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا


نئی دہلی، 17 اپریل (ہ س)۔

وزیراعظم نریندر مودی نے آج سابق وزیراعظم چندر شیکھر کے یوم پیدائش پر انہیں جذباتی انداز میں یاد کرتے ہوئے خراجِ عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم مودی نے ایکس پر لکھا، ’’اس سال سابق وزیراعظم چندر شیکھر جی کی 100 ویں جینتی کا سال شروع ہو رہا ہے۔ یہ ایک خوشحال اور منصفانہ ہندوستان کے ان کے خواب کو شرمندۂ تعبیر کرنے کے تئیں ہمارے عزم کو دہرانے کا موقع ہے۔ شری چندر شیکھر جی کو ایک ایسے عوامی رہنما کے طور پر یاد کیا جاتا ہے، جو جرات، پختہ یقین اور جمہوری اقدار کے تئیں گہری وفاداری سے سرشار تھے۔‘‘

انہوں نے لکھا، ’’ہندوستان کی سرزمین سے گہرائی سے جڑے اور عام شہریوں کی خواہشات کے تئیں حساس چندر شیکھر جی نے عوامی زندگی میں سادگی اور فہم و فراست کا اظہار کیا۔ مجھے وہ مواقع اچھی طرح یاد ہیں، جب مجھے ان سے ملنے اور قوم کی ترقی سے متعلق موضوعات پر تبادلۂ خیال کرنے کا شرف حاصل ہوا۔ میں ہندوستان کے نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ہندوستان کی ترقی کی سمت میں ان کے خیالات اور کوششوں کے بارے میں زیادہ سے زیادہ پڑھیں۔‘‘

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande