
نئی دہلی، 17 اپریل (ہ س)-
وزیراعظم نریندر مودی نے آج ایک بار پھر ملک کی ماوں، بہنوں اور بیٹیوں کو یاد کرتے ہوئے ان سے آشیرواد کی درخواست کی۔ وزیراعظم نے ایکس پر شیئر کیے گئے سبھاشیتم میں کہا، ’’ہماری ناری شکتی ایک مستحکم ہندوستان کی پہچان ہے۔ آج ملک کی مائیں، بہنیں اور بیٹیاں اپنے اٹل عزم، لگن اور جذبۂ خدمت سے ہر شعبے میں ہندوستان کا وقار بڑھا رہی ہیں۔‘‘
انہوں نے شری درگا سپت شتی کے چوتھے باب (شاکمبھری استوتی) کے شلوک کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی ہی طاقت سے اس کائنات کی تخلیق کی۔ وہ تمام دیوتاوں کی طاقتوں کے مجموعی روپ میں جلوہ گر ہوئی ہیں۔
وزیراعظم مودی نے لکھا، ’’ماں کی آرادھنا تمام دیوتا اور عظیم رشی یکساں طور پر کرتے ہیں اور ان کے حضور ہم عقیدت کے ساتھ سرِ نیاز خم کرتے ہیں۔ وہ دیوی ہم پر اپنا مبارک آشیرواد برسائیں۔‘‘ قابلِ ذکر ہے کہ یہ شلوک دیوی کے عالمگیر اور طاقت کے پیکر روپ کی ستائش کرتا ہے۔ اس کی استوتی (تسبیح) سے علم، قوت اور طاقت حاصل ہوتی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن