
سرینگر 17 اپریل( ہ س)جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے کے بعد نشہ مکت جموں و کشمیر ابھیان کے تحت جموں و کشمیر پولیس اب ڈرگس کے خلاف سخت کارروائی کر رہی ہے۔ کئ منشیات فروشوں کی جائیداد ضبط کی گئی ہے جبکہ جنوبی کشمیر میں کئ جائیداد ایسی ہیں جن پر بلڈوزر چلا یا گیا ہے۔وہیں آج جموں و کشمیر کی کئ پولیس ٹیموں نے گاندربل ڈگری کالج کے باہر ناکہ لگا کر ہر آنے جانے والے عام لوگوں طالب علموں اور گاڑیوں کی تلاشی لی گئی ہے تاکہ اچانک کی گئی تلاشی کارروائی کے دوران یہ دیکھا جائے کہ کیا گاڑیوں میں منشیات فروش منشیات تو نہیں لے جارہے ہیں۔ اس دوران ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہیڈکوارٹر گاندربل اور ایس ایچ او کی موجودگی میں یہ تلاشی مہم چلائی گئی ہے۔ وہیں ڈگری کالج گاندربل کی پرنسپل ڈاکٹر فوضیہ نے اسے اچھا قدم بتایا ہے انہوں نے مزید کہا ہے کہ اگرچہ پولیس اسے پہلے بھی ڈرگس کو لے کر سنجیدہ تھی تاہم آپریشن کو جس طرح سے تیز کیا گیا ہے اسے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ اس وبا کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir