
جے این ایم سی،ے ایم یو میں انڈرگریجویٹ کانفرنس کا انعقاد
علی گڑھ, 16 اپریل (ہ س)۔
جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے شعبہ پیتھالوجی نے آئی ایم اے ایم ایس این، جے این ایم سی برانچ کے اشتراک سے قومی یومِ پیتھالوجی کے موقع پر پیتھو رائزون 2026 کے عنوان سے اولین انڈرگریجویٹ کانفرنس منعقد کی جس میں تقریباً 230 مندوبین نے شرکت کی۔ ان میں انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طلبہ شامل تھے۔ کانفرنس کا مقصد نوجوان میڈیکل طلبہ میں تحقیقی صلاحیت اور تجزیاتی سوچ کو فروغ دینا تھا۔
افتتاحی اجلاس میں پرو وائس چانسلر پروفیسر محمد محسن خان نے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے طبّی سائنس میں پیتھالوجی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کانفرنس کے انعقاد کو سراہا۔ مہمانِ اعزازی پروفیسر محمد خالد، ڈین فیکلٹی آف میڈیسن، اور پروفیسر انجم پرویز، پرنسپل و سی ایم ایس، جے این ایم سی نے بھی کانفرنس کے انعقاد کی ستائش کی۔ پروگرام کا اختتام مسکان تنظیم فاروق، کنوینر، آئی ایم اے ایم ایس این،جے این ایم سی کے کلمات تشکر پر ہوا۔
یہ پروگرام پروفیسر نشاط افروز (آرگنائزنگ چیئرپرسن)، ڈاکٹر بشریٰ صدیقی (آرگنائزنگ سکریٹری)، اور ڈاکٹر رقیہ افروز و ڈاکٹر سہیل الرحمٰن (جوائنٹ آرگنائزنگ سکریٹری) کی قیادت میں منعقد ہوا۔
کانفرنس میں پوسٹ گریجویٹ پوسٹر زمرے میں ڈاکٹر شارف رؤف خان نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ ڈاکٹر رجنیش کور، ڈاکٹر اسماء محمد حشمت اللہ اور ڈاکٹر طیبہ خاتون نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ