ڈپارٹمنٹ آف سوشل ورک ،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے این جی او میلہ دوہزار چھبیس منعقد کیا ۔بارہ این جی اوز نے حصہ لیا
نئی دہلی،16اپریل(ہ س )۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں گزشتہ ہفتے سوشل ورک ڈپارٹمنٹ کا سبزہ زار این جی او میلہ 2026 کے لیے دلکش اور رنگین پلیٹ فارم میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔ یہ اپنی نوعیت کا ایک اہم واقعہ تھا ۔ میلے نے طلبہ اور این جی اوز کو ایک جگہ اکٹھ
ڈپارٹمنٹ آف سوشل ورک ،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے این جی او میلہ دوہزار چھبیس منعقد کیا ۔بارہ این جی اوز نے حصہ لیا


نئی دہلی،16اپریل(ہ س )۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں گزشتہ ہفتے سوشل ورک ڈپارٹمنٹ کا سبزہ زار این جی او میلہ 2026 کے لیے دلکش اور رنگین پلیٹ فارم میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔ یہ اپنی نوعیت کا ایک اہم واقعہ تھا ۔ میلے نے طلبہ اور این جی اوز کو ایک جگہ اکٹھا ہونے کا موقع فراہم کیاجس سے علمی اکائی اور سول سوسائٹی کے درمیان رابطہ مضبوط ہوا اور دونوں کے درمیان زیادہ سے زیادہ رابطے کو فروغ ہوا۔

تقریب کا افتتاح عزت مآب پروفیسر مظہر آصف شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے کیا۔ انہوں نے ہر اسٹال کا دورہ کیا، 12 حصہ لینے والے این جی اوز کے نمائندوں سے بات کی اور انہیں مبارک باد دی ۔ پروفیسر آصف نے اپنے خطاب میں جدید معاشرے میں این جی اوز کی معنویت واہمیت پر روشنی ڈالی اور طلبہ میں ’ واپس لوٹانے کی روح‘ کو پروان چڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ پروفیسر زبیر مینائی (ڈین، فیکلٹی آف سوشل سائنسز) نے بتایا کہ میلے کس طرح شعبہ اور اس کے ساجھیدار ایجنسیوں کے درمیان تعاون کو آگے بڑھاتے ہیں اور سوشل ورک کے طلبہ کے لیے اہم فیلڈ ورک سائٹس کے بطور کام کرتے ہیں۔ پروفیسر رویندر رمیش پاٹل، صدر شعبہ سوشل ورک،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے این جی او میلے کے وژن اور ایک مضبوط اکیڈمی-این جی او رابطہ استوار کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ تقریب کے کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر ہیم بورکر نے کہا کہ میلہ سماجی کاموں میں عمل کے جذبے کو سموتاہے جہاں نظریہ، عمل سے جاملتا ہے۔ میلے کی تقریبات کے آغاز سے قبل قومی ترانے کی نغمہ سرائی کے ساتھ رسمی کاروائی کا اختتام ہوا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande