جموں و کشمیر حکومت نے مختلف ڈیٹا بیس کے انضام کے لیے کمیٹی تشکیل دی
جموں, 16 اپریل (ہ س): جموں و کشمیر حکومت نے ریزرو بینک آف انڈیا کے یونیفائیڈ لینڈنگ انٹرفیس کے ساتھ مختلف ڈیٹا بیس کے انضمام کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دینے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ سرکاری حکم نامہ کے تحت قائم کی گئی اس کمیٹی کا مقصد پبلک
Jk govt


جموں, 16 اپریل (ہ س): جموں و کشمیر حکومت نے ریزرو بینک آف انڈیا کے یونیفائیڈ لینڈنگ انٹرفیس کے ساتھ مختلف ڈیٹا بیس کے انضمام کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دینے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

سرکاری حکم نامہ کے تحت قائم کی گئی اس کمیٹی کا مقصد پبلک سیکٹر بینکوں کے ڈیٹا، ڈیجیٹائزڈ اراضی ریکارڈ اور کراپ سروے ڈیٹا کو ایک پلیٹ فارم پر لا کر قرضوں کی فراہمی کے نظام کو مزید مؤثر اور شفاف بنانا ہے۔حکم نامے کے مطابق فنانشل کمشنر (ایڈیشنل چیف سکریٹری)، محکمہ خزانہ کو کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ایڈمنسٹریٹو سکریٹری محکمہ ریونیو اور اسپیشل سکریٹری، محکمہ خزانہ اس کے اراکین ہوں گے۔ جموں و کشمیر بینک کے ایک نمائندے کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔

کمیٹی کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ متعلقہ ڈیٹا سیٹس کی نشاندہی اور معیاری کاری کو یقینی بناتے ہوئے انہیں آر بی آئی کے یو ایل آئی فریم ورک کے ساتھ مربوط کرے، تاکہ کسانوں اور دیگر مستفیدین کو بروقت اور آسانی سے قرض فراہم کیا جا سکے۔

اس کے علاوہ کمیٹی ایک محفوظ ڈیٹا شیئرنگ نظام تیار کرے گی، جس میں ڈیٹا کی درستگی اور تصدیق کے لیے مناسب حفاظتی اقدامات شامل ہوں گے۔ کمیٹی ایک صارف دوست موبائل ایپلی کیشن کی تیاری کی بھی نگرانی کرے گی، جس کے ذریعے عوام مختلف سرکاری اسکیموں کے تحت قرض حاصل کر سکیں گے۔

کمیٹی جموں و کشمیر میں یونیفائیڈ لینڈنگ انٹرفیس کے نفاذ اور اس کے مرحلہ وار آغاز کی نگرانی بھی کرے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande