
علی گڑھ, 16 اپریل (ہ س)۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ ریاضی کے ڈاکٹر مصور علی نے الجامعۃ السیفیہ یونیورسٹی، ممبئی میں ”سائنس، ریاضی اور الٰہی روحانیت“ کے موضوع پر خطبات پیش کئے۔ شعبہ ثقافتی مطالعات کی دعوت پر انہوں نے طلبہ سے تبادلہ خیال کیا اور جدید سائنسی علوم اور روایتی مذہبی تعلیمات کے باہمی تعلق پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے واضح کیا کہ کس طرح ریاضی اور سائنسی تصورات کو روحانی فکر کے ساتھ ہم آہنگ کیا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر علی نے واضح کیا کہ قرآن و حدیث کی تعلیمات جدید سائنسی ترقیات سے ہم آہنگ نظر آتی ہیں۔ انہوں نے اپنے خیالات کو حضرت علیؓ اور حضرت عیسیٰؑ کی حیاتِ مبارکہ سے مثالیں دے کر نہایت معقول اور دلنشین انداز میں پیش کیا۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ