
۔منگل کی رات تقریباً ایک بجے لگنے والی آگ نے تباہی مچا دی
گروگرام، 15 اپریل (ہ س)۔ ابھی گرمیوں کا آغاز بھی نہیں ہوا ہے کہ آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ رات تقریباً 1 بجے سیکٹر 37 ڈی کی جھگیوںمیں زبردست آگ لگ گئی جس سے سینکڑوں جھونپڑیاں تباہ ہو گئیں۔غنیمت یہ رہی کہ لوگ آگ لگنے کے ساتھ ہی جھونپڑیوں سے باہر نکل آئے، بصورت دیگر جانی نقصان ہو سکتا تھا۔
فائر ڈپارٹمنٹ کو 12:50 بجے سیکٹر 37 ڈی کی جھگیوںمیں آگ لگنے کی کال موصول ہوئی۔ اطلاع ملنے کے ساتھ ہی ملازمین گاڑیوں کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچے اور آگ بجھانے کا کام شروع کردیا۔ ملازمین کی ہڑتال چل رہی ہے ، لیکن وہ ہنگامی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ محکمہ فائر بریگیڈکے ساتھ پولیس اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
زبردست آگ لگنے سے جھگیوں میں رکھے سلنڈرز میں بھی دھماکے ہوئے۔آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں یکے بعد دیگرے پہنچیں۔ آگ لگنے کے دوران جھونپڑیوں میں رہنے والوں میں بھگدڑ مچ گئی۔ بچے اور بڑے اپنی جان بچانے کے لیے جھونپڑیوں سے باہر بھاگے۔ دوسری جانب فائر بریگیڈ کے ملازمین آگ بجھانے کے لیے مسلسل محنت کرتے رہے۔ ملازمین نے کئی گھنٹے تک آگ بجھانے کی جدوجہد کی۔ تب آگ پر قابو پایا گیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد