
نئی دہلی، 15 اپریل (ہ س)۔ مقامی صرافہ مارکیٹ میں آج ابتدائی تجارت کے دوران سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ دوسری جانب چاندی کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ملک کی بیشتر صرافہ مارکیٹوں میں 24 کیرٹ سونا 1,53,940 روپے فی 10 گرام سے 1,55,140 روپے فی 10 گرام کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ 22 کیرٹ سونا آج 1,41,110 روپے فی 10 گرام سے 1,42,210 روپے فی 10 گرام کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح چاندی کی قیمت میں ہلکی سی کمزوری کی وجہ سے یہ چمکدار دھات آج دہلی صرافہ مارکیٹ میں 2,54,900 روپے فی کلو گرام کی سطح پر فروخت ہو رہی ہے۔
دہلی میں آج 24 کیرٹ سونا 1,54,090 روپے فی 10 گرام پر ٹریڈ کر رہا ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,41,260 روپے فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی ہے۔ ملک کی مالیاتی راجدھانی ممبئی میں 24 کیرٹ سونا 1,53,940 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,41,110 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح احمد آباد میں 24 کیرٹ سونے کی خوردہ قیمت 1,53,990 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,41,160 روپے فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی ہے۔
ان بڑے شہروں کے علاوہ آج چنئی میں 24 کیرٹ سونا 1,55,140 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,42,210 روپے فی 10 گرام کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح کولکاتا میں 24 کیرٹ سونا 1,53,940 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,41,110 روپے فی 10 گرام پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ بھوپال میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,53,990 روپے فی 10 گرام ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونا 1,41,160 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔
لکھنو¿ کے صرافہ مارکیٹ میں آج 24 کیرٹ سونا 1,54,090 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,41,260 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔ پٹنہ میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,53,990 روپے فی 10 گرام ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونا 1,41,160 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ جے پور میں 24 کیرٹ سونا 1,54,090 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,41,260 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔
ملک بھر کی دیگر ریاستوں کی طرح آج کرناٹک، تلنگانہ اور اوڈیشہ کے صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمتوں میں مضبوطی کا رجحان دکھائی دے رہا ہے۔ ریاستی دارالحکومتوں بنگلورو، حیدرآباد اور بھونیشور میں، 24 کیرٹ سونا 1,53,940 روپے فی 10 گرام پر تجارت کر رہا ہے۔ اسی طرح 22 کیرٹ سونا ان تینوں شہروں کی صرافہ مارکیٹوں میں 1,41,110 روپے فی 10 گرام فروخت ہو رہا ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی