ہاپوڑ میں باراتیوں سے بھری بس اور ٹرک میں تصادم، بس ڈرائیور سمیت 6 افراد ہلاک
ہاپوڑ، 13 اپریل (ہ س)۔ اتر پردیش میں ہاپوڑ ضلع کے دھولانہ تھانہ علاقے میں دھولانہ-گلاوتی روڈ پر اتوار کی دیر رات بارات لے کر جارہی ایک بس کے ٹرک سے ٹکرا جانے سے چھ افراد موت ہو گئی اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔ واقعہ کے بعد ضلع مجسٹریٹ، پولیس سپرنٹنڈن
ہاپوڑ میںباراتیوں سے بھری بس اور ٹرک میں تصادم، بس ڈرائیور سمیت 6 افراد ہلاک


ہاپوڑ، 13 اپریل (ہ س)۔

اتر پردیش میں ہاپوڑ ضلع کے دھولانہ تھانہ علاقے میں دھولانہ-گلاوتی روڈ پر اتوار کی دیر رات بارات لے کر جارہی ایک بس کے ٹرک سے ٹکرا جانے سے چھ افراد موت ہو گئی اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔ واقعہ کے بعد ضلع مجسٹریٹ، پولیس سپرنٹنڈنٹ اور چیف میڈیکل آفیسر نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور معائنہ کیا۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ کنور گیانیندر سنگھ نے بتایا کہ غازی آباد کے ڈاسنا کے رہنے والے اکرام قریشی کے بیٹے کی شادی کی بارات صبح تقریباً ڈیڑھ بجے گلاٹھی سے واپس آرہی تھی۔ دھولانہ تھانہ علاقے میں دھولانہ-گلاوٹھی روڈ پر ایک بس ٹرک سے ٹکرا گئی۔ واقعے کے بعد چیخ و پکار مچ گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور راحت اور بچاو¿ کام شروع کر دیا۔ گاڑیوں میں پھنسے زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں سونو، یوسف، اختر، یونس، منا اور بس ڈرائیور اشوک کی موت ہو گئی۔ اس میں ڈرائیور سمیت کل 12 افراد سوار تھے۔ زخمیوں کا مختلف اسپتالوں میں علاج جاری ہے۔

پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر ضلع مجسٹریٹ ابھیشیک پانڈے، پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) اور چیف میڈیکل آفیسر (سی ایم او) نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ بعد ازاں حکام نے ہسپتال کا دورہ کرکے زخمیوں کی خیریت دریافت کی۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (ڈی ایم) نے سی ایم او کو زخمیوں کے بہترین ممکنہ علاج کے لیے ضروری ہدایات دی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande