کانگریس پون کھیڑا کے ساتھ کھڑی ہے، ہمیں ڈریں گے نہیں : راہل گاندھی
نئی دہلی، 13 اپریل (ہ س)۔ کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا شرما کی اہلیہ رنکی بھوئیان کے خلاف عائد کئے گئے الزامات کے بعد درج ہوئی ایف آئی آر معاملے میں کانگریس میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے صدر
RAHUL-GANDHI-PAWAN-KHEDA-ASSAM-CM-HIMANTA


نئی دہلی، 13 اپریل (ہ س)۔ کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا شرما کی اہلیہ رنکی بھوئیان کے خلاف عائد کئے گئے الزامات کے بعد درج ہوئی ایف آئی آر معاملے میں کانگریس میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے صدر پون کھیڑا کی حمایت کی ہے۔ راہل گاندھی نے کہا”ہم ڈریں گے نہیں ۔ کانگریس پون کھیڑا کے ساتھ کھڑی ہے۔“

راہل گاندھی نے پیر کوسوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں آسام کے وزیر اعلی کو ملک کا سب سے بدعنوان وزیر اعلی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سرما اپنے سیاسی مخالفین اور ناقدین کو ہراساں کرنے کے لئے وزیر اعلی کے طور پر اپنے سرکاری اختیارات کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔ یہ آئین کے خلاف ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پون کھیڑا نے وزیر اعلیٰ کی اہلیہ پر جو الزامات لگائے ہیں، ان کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ انہوں نے حکومت چلانے میں شفافیت کی وکالت کرتے ہوئے کہا کہ شفافیت، اقتدار کا احتساب اور قانون کی حکمرانی آئینی اقدار کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا،”ہم خوفزدہ نہیں ہوں گے ، کانگریس پارٹی پون کھیڑا کے ساتھ کھڑی ہے۔“

قابل ذکر ہے کہ 5 اپریل کو پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران پون کھیڑا نے وزیر اعلیٰ شرما کی اہلیہ رنکی بھوئیاں پر متحدہ عرب امارات، انٹیگوا-برموڈا اور مصر سمیت تین مختلف ممالک کے پاسپورٹ رکھنے اور امریکہ کے وایومنگ اور یو اے ای میں الیکشن کمیشن کو بغیر بتائے کروڑوں کی جائیداد رکھنے کا الزام لگایا تھا۔

حالانکہ، سرما نے ان دعوو¿ں کو بدنیتی پر مبنی اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور 48 گھنٹوں کے اندر قانونی کارروائی کرنے کی بات کہی تھی ۔ اس کے بعد رنکی بھوئیان کی ایف آئی آر پر آسام پولیس نے 7 اپریل کو پون کھیڑا کی دہلی کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔ اس دوران پون کھیڑا گھر پر نہیں ملے، لیکن پولیس ان کے گھر سے ان کا موبائل فون، آئی پیڈ، لیپ ٹاپ اور پین ڈرائیو گیجٹس اپنے ساتھ لے گئی تھی۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande