ہاتھرس میں راہل گاندھی کے خلاف ہتک عزت معاملے کی سماعت اب 2 مئی کو ہوگی
ہاتھرس، 13 اپریل (ہ س)۔ اتر پردیش کے ہاتھرس ضلع میں کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی کے خلاف ہتک عزت کےمعاملے میں پیر کو ہاتھرس کے ایم پی/ایم ایل اے کی عدالت میں سماعت نہیں ہو سکی۔ اس معاملے کی اگلی سماعت اب 2 مئی کو ہوگی۔ ہتک عزت کا یہ معاملہ ضلع
UP-MP-MLA-COURT-RAHUL-GANDHI


ہاتھرس، 13 اپریل (ہ س)۔ اتر پردیش کے ہاتھرس ضلع میں کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی کے خلاف ہتک عزت کےمعاملے میں پیر کو ہاتھرس کے ایم پی/ایم ایل اے کی عدالت میں سماعت نہیں ہو سکی۔ اس معاملے کی اگلی سماعت اب 2 مئی کو ہوگی۔ ہتک عزت کا یہ معاملہ ضلع کے بول گڑھی گاو¿ں کے رہنے والے رام کمار، روی اور لوکش نے دائر کیا ہے۔ شکایت کنندگان کا الزام ہے کہ راہل گاندھی نے 12 دسمبر 2024 کو گاو¿ں کا دورہ کرنے کے بعد اپنے ’ایکس ‘ اکاو¿نٹ پر ایک پوسٹ پوسٹ کی تھی۔

اس پوسٹ میں راہل گاندھی نے بلند شہر کے تین باشندوں رام کمار، روی اور لوکش کو گینگ ریپ کا ملزم بتایا تھا۔حالانکہ، انہیں 2 مارچ 2023 کو عدالت کے ذریعہ پہلے ہی بری کیا جا چکا تھا۔ شکایت کنندگان کے مطابق، عدالت کے ذریعہ بری کئے جانے کے بعد وہ معمول کی زندگی گزار رہے تھے اور معاشرے میں ان کی ساکھ بحال ہوچکی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی اس پوسٹ سے ان کی شبیہ کو نقصان پہنچا ہے۔

اس کی وجہ سے کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی کے خلاف ہاتھرس کی عدالت میں ہتک عزت کا یہ معاملہ دائر کیا گیا تھا۔ اس معاملے میں آخری سماعت 16 مارچ کو ہوئی تھی، جب کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے وکلاء آلوک چندرا، منیش دیکشت اور آصف رضوی نے مقامی وکیل بھگوتی پرساد کے ساتھ مل کر راہل گاندھی کی جانب سے اعتراض داخل کیا تھا۔آج پیر کو اس معاملے کی سماعت ہونی تھی لیکن نہیں ہو سکی۔ ایڈوکیٹ بھگوتی پرساد نے کہا کہ اس کیس کی اگلی سماعت اب 2 مئی کو ہوگی۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande