جیون ریڈی کی 20 اپریل کو بی آر ایس میں شمولیت کی تیاریاں
حیدرآباد ، 12 اپریل (ہ س)۔ کانگریس سے مستعفی سینئر قائد ٹی جیون ریڈی کی بی آر ایس کے سربراہ سابق وزیراعلی کے سی آر سے ملاقات کے بعد یہ واضح ہوگیا ہیکہ اسمبلی حلقہ جگتیال کے حدود میں بی آرایس کا ایک بڑا جلسہ عام 20 اپریل کو منعقد کیا جائے گا جس م
جیون ریڈی کی 20 اپریل کو بی آر ایس میں شمولیت کی تیاریاں


حیدرآباد ، 12 اپریل (ہ س)۔ کانگریس سے مستعفی سینئر قائد ٹی جیون ریڈی کی بی آر ایس کے سربراہ سابق وزیراعلی کے سی آر سے ملاقات کے بعد یہ واضح ہوگیا ہیکہ اسمبلی حلقہ جگتیال کے حدود میں بی آرایس کا ایک بڑا جلسہ عام 20 اپریل کو منعقد کیا جائے گا جس میں ٹی جیون ریڈی باقاعدہ طور پر اپنے حامیوں کے ساتھ کے چندرشیکھر سے ملاقات کرتے ہوئے بی آرایس پارٹی میں شامل ہوجائیں گے۔ دونوں قائدین کی ملاقات میں رضامندی کے بعد آج بی آرایس کے قائدین سے ضلع جگتیال کے موتے مقام پر جلسہ عام کا انعقاد کرنے کیلئے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔ جلسہ گاہ اور انتظامات کا معائنہ کرنے والوں میں ضلع جگتیال بی آر ایس کے صدر وایم ایل سی ایل رمنا، ٹی جیون ریڈی، بی آر ایس کے رکن اسمبلی کے سنجے، سابق وزیر کے ایشور کے علاوہ دوسرے قائدین موجود تھے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیر کے ایشور نے کہا کہ ریاست میں گزشتہ دو برسوں کے دوران افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا ہے اور کانگریس حکومت اپنے وعدے پورا کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 20 اپریل کو پارٹی کے سربراہ کے سی آر کی قیادت میں منعقد ہونے والا جلسہ عام کانگریس حکومت کیلئے ’ویک اپ کال‘ ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی جیون ریڈی کی بی آر ایس میں شمولیت سے شمالی تلنگانہ میں بی آر ایس مزید مضبوط ہوگی۔ جلسہ عام کو کامیاب بنانے کیلئے بڑے پیمانے پر تیاریاں کی جارہی ہیں

۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande