
حیدرآباد ، 12 اپریل (ہ س) ۔ راچا ملا سدیشور راجیو گاندھی پنچایت راج سنگھٹن اسٹیٹ کنوینر نے امریکہ اور ہندوستان کے تجارتی معاہدے کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آل انڈیا یوتھ کانگریس کی طرف سے مرکزی حکومت کے تجارتی معاہدے کو منسوخ کرنے کی تائید کرتے ہوئے مہمان خصوصی کی حیثیت سے ’کسان نیائے ستیہ گرہ ‘ کے احتجاجی مظاہرہ میں شرکت کی ۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدے سے صرف ہمارے ملک کے کسانوں کو نقصان ہوگا ۔ کئی دہائیوں سے ہمارے کسان محنت کرتے ہوئے ہمیں اناج ترکاری وغیرہ مہیا کرنے میں اہم رول ادا کررہے تھے ۔ اس معاہدے سے کسانوں کی اہمیت ختم ہوجائے گی ۔ کسان کے قرض میں اضافہ ہوگا جس سے کسان مالی مشکلات کا شکار ہو کر خود کشی کرنے پر مجبور ہوجائیں گے ۔۔
۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق