
وارڈ کونسلر کے بھائی نے فائرنگ کی، ویڈیو وائرل، پولیس تفتیش میں مصروف پٹنہ، 9 مارچ (ہ س)۔ بہار میں تقریبات میں فائرنگ کے واقعات پر پولیس کی سخت پابندی اور مسلسل ہورہی قانونی کارروائیوں کے باوجود بااثر افراد بے خوف ہیں۔ تازہ واقعہ مظفر پور ضلع کے سکندر پور تھانہ علاقے سے سامنے آیا ہے، جہاں ایک شخص نے کھلے عام قانون کی دھجیاں اڑائیں۔ وارڈ نمبر 45 کے میونسپل کونسلر شیو کمار مہتو کے بھائی سونو کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ وائرل ویڈیو کسی شادی تقریب کی بتائی جا رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جارہا ہے کہ چاروں طرف بینڈ باجے کی گونج اور لوگ خوشی کے ماحول میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ اسی درمیان ہجوم میں موجود ایک نوجوان، جس کی شناخت وارڈ کونسلر کے بھائی سونوکے طور پر کی جارہی ہے، ہاتھ میں اسلحہ لیکر ایک کے بعد ایک ہوائی فائرنگ کرتا نظر آ رہا ہے۔تصاویر میں واضح طور پر نظر آ رہا ہے کہ نوجوان بے خوفی سے پرہجوم جگہ پر اسلحہ لہرارہا ہے۔ اگرچہ راحت کی بات رہی کہ کوئی بڑا واقعہ پیش نہیں آیا، لیکن اس حرکت سے باراتیوں اور مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ وائرل ویڈیو نے مظفر پور محکمہ پولیس میں ہلچل مچا دی ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد معاملہ سنگین ہوتےدیکھ سٹی ڈی ایس پی سریش کمار نے فوری نوٹس لیا ہے۔ وائرل ویڈیو کے حوالے سے سٹی ڈی ایس پی کا کہنا تھا کہ شادی تقریب میں فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا کے ذریعے ہماری نظر میں آئی ہے، متعلقہ تھانہ انچارج کو وائرل ویڈیو کی تصدیق اور ملزمین کی شناخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈی ایس پی نے واضح کیا کہ پولیس ویڈیو کی باریک بینی سے تفتیش کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا، ویڈیو کی تصدیق کے بعد قانون کے متعلقہ سیکشن کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔ جشن منانے پر فائرنگ کسی بھی صورت میں ناقابل قبول ہے اور جو بھی ملوث پایا گیا اسے بخشا نہیں جائے گا۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan