
1.25 کروڑ روپے کی ہیروئن کے ساتھ ایک گرفتار
کچھار (آسام)، 9 مارچ (ہ س):۔
کچھار پولیس نے آسام رائفلز کے اہلکاروں کے ساتھ مل کر سلچر بائی پاس پر ایک کار سے 1.25 کروڑ روپے کی ہیروئن برآمد کی۔ پولیس نے گاڑی کو قبضے میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔
کچھار پولیس ہیڈکوارٹر سے موصولہ اطلاع کے مطابق، ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے، آسام پولیس اور 38ویں آسام رائفلز نے اتوار کی رات ایک مشترکہ آپریشن کیا۔ دھولائی سے سلچر جانے والی ایک سفید ماروتی کار کو تقریباً 9:30 بجے سلچر بائی پاس پر روکا گیا۔ گاڑی کی تلاشی لینے پر ہیروئن سے بھرے 17 پلاسٹک صابن کے ڈبے برآمد ہوئے جن کا وزن تقریباً 209 گرام تھا۔ ضبط شدہ اشیائ کی بلیک مارکیٹ میں قیمت تقریباً 1.25 کروڑ روپے ہے۔ پولیس نے ڈرائیور سہج الدین (35) کو گرفتار کرلیا۔ پولیس گرفتار شخص سے سخت پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ