صحافی قتل کیس میں ڈیرہ سربراہ رام رحیم بری، پنجاب ہریانہ ہائی کورٹ کا فیصلہ
چندی گڑھ، 7 مارچ (ہ س)۔ پنجاب-ہریانہ ہائی کورٹ نے ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم کو صحافی قتل کیس میں بری کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ ہفتہ کی صبح چیف جسٹس شیل ناگو اور جسٹس وریندر اگروال پر مشتمل بنچ نے سنایا۔ ہائی کورٹ کا
ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم (فائل فوٹو)


چندی گڑھ، 7 مارچ (ہ س)۔ پنجاب-ہریانہ ہائی کورٹ نے ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم کو صحافی قتل کیس میں بری کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ ہفتہ کی صبح چیف جسٹس شیل ناگو اور جسٹس وریندر اگروال پر مشتمل بنچ نے سنایا۔

ہائی کورٹ کا یہ فیصلہ سی بی آئی کورٹ کے ذریعے تقریباً سات سال قبل صحافی رام چندر چھترپتی قتل کیس میں قصوروار ٹھہرائے جانے کے بعد سنایا گیا ہے۔ رام چندر چھترپتی کا قتل سال 2002 میں ہوا تھا۔ طویل تفتیش کے بعد معاملہ سی بی آئی کے سپرد کیا گیا، جس نے رام رحیم اور دوسروں پر قتل کا مقدمہ چلایا۔ رام رحیم ابھی دوسرے معاملات میں جیل کی سزا کاٹ رہا ہے، جس میں جنسی زیادتی اور دیگر جرائم سے متعلق الزامات شامل ہیں۔

ہائی کورٹ کا نیا فیصلہ طویل عرصے سے چل رہے چھترپتی مرڈر کیس میں ایک بڑا قانونی موڑ ہے۔ اس معاملے میں سی بی آئی کی تحقیقات کے بعد سال 2019 میں قصوروار ٹھہرایا گیا تھا۔

رام چندر چھترپتی سرسا سے اپنا ایک اخبار نکالتے تھے۔ انہوں نے ڈیرہ سے متعلق کئی خبریں نمایاں طور پر شائع کی تھیں۔ سب سے پہلے سادھوی جنسی استحصال کی خبر انہوں نے اپنے مقامی اخبار میں شائع کی تھی، جس کے کچھ عرصہ بعد انہیں قتل کر دیا گیا۔ ہائی کورٹ نے ہفتہ کو رام رحیم کو اس معاملے میں بری کرتے ہوئے تین دیگر افراد کلدیپ سنگھ، نرمل سنگھ اور کرشن لال کی اپیل خارج کر کے ان کی سزا کو برقرار رکھا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande