
نئی دہلی، 7 مارچ (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو جن اوشدھی دیوس کے موقع پر قوم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پریوجنا کا مقصد ہر شہری کو سستی قیمتوں پر معیاری ادویات فراہم کرنا ہے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا، جن اوشدھی دیوس کے موقع پر، پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پریوجنا سے فائدہ اٹھانے والوں کے لیے نیک خواہشات۔ یہ اقدام ہر شہری کو سستی اور معیاری ادویات فراہم کرنے کے حکومت کے عزم کا ثبوت ہے۔
وزیر اعظم کے دفتر نے کہا کہ جن اوشدھی کیندروں کے ذریعے ملک بھر میں لاکھوں خاندان صحت کے اخراجات میں بچت کر رہے ہیں اور مناسب علاج حاصل کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے اس اسکیم کے تبدیلی کے اثرات کی ایک جھلک بھی شیئر کی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد