
جموں, 07 مارچ (ہ س)۔ یونین پبلک سروس کمیشن کی جانب سے سول سروسز امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس میں جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے 17 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔موصولہ تفصیلات کے مطابق جموں کے سوان شرما نے 148 واں مقام حاصل کیا، جبکہ سگندھا گپتا 207 ویں اور توصیف احمد گنائی 254 ویں مقام پر کامیاب رہے۔کامیاب ہونے والے دیگر امیدواروں میں رتیکا بھن (456)، سویش شیوم (572)، منیب پراہ (581)، غلام دین (663)، دوارکا گادھی (721)، آکاش (747)، کوہِ صفا (763)، یاسر (811)، ابھیشیک (820)، پنکج (856)، محمد اعجاز (869)، اظہر (886)، سرفراز (936) اور عرفان (957) شامل ہیں۔نتائج کے اعلان کے بعد کامیاب امیدواروں کو مختلف حلقوں کی جانب سے مبارکباد پیش کی جا رہی ہے اور ان کی اس کامیابی کو جموں و کشمیر کے لیے ایک اہم اعزاز قرار دیا جا رہا ہے۔جموں و کشمیر کے لیفٹینٹ گورنر منوج سنہا اور وزیر اعلی عمر عبداللہ نے تمام کامیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اُس کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر