ٹرک کی زد میں آکر نوجوان جاں بحق
مرزا پور، 7 مارچ (ہ س)۔ اترپردیش کے ضلع مرزا پور کے کٹرا کوتوالی علاقے میں ہفتہ کو سیکٹر مل کے قریب سڑک حادثے میں ایک نوجوان کو ٹرک نے کچل کر ہلاک کر دیا۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب نوجوان ڈیوائیڈر عبور کرتے ہوئے گرا اور گیس سلنڈروں سے بھرے ٹرک سے ٹکر
ٹرک کی زد میں آکر نوجوان جاں بحق


مرزا پور، 7 مارچ (ہ س)۔ اترپردیش کے ضلع مرزا پور کے کٹرا کوتوالی علاقے میں ہفتہ کو سیکٹر مل کے قریب سڑک حادثے میں ایک نوجوان کو ٹرک نے کچل کر ہلاک کر دیا۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب نوجوان ڈیوائیڈر عبور کرتے ہوئے گرا اور گیس سلنڈروں سے بھرے ٹرک سے ٹکرا گیا۔

واقعے کے بعد جائے وقوعہ پر لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ مقامی لوگوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ٹریفک کے موجودہ نظام کو حادثے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ ان کا کہنا تھا کہ عارضی رسی ڈیوائیڈر اور جل نگم کی طرف سے کھودے گئے گڑھے اکثر حادثات کا سبب بن رہے ہیں۔

کٹرا کوتوال ویدیا ناتھ سنگھ نے بتایا کہ متوفی کی شناخت لال گنج شہر کے رہنے والے راجیش کمار کے طور پر کی گئی ہے۔ وہ رسی ڈیوائیڈر کو عبور کرتے ہوئے گرا اور ٹرک سے ٹکرا گیا۔ لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے، اور معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande