کٹنی میں کوئلے سے لدی مال گاڑی کے پانچ ڈبے پٹری سے اترے، کئی ٹرینیں متاثر
کٹنی میں کوئلے سے لدی مال گاڑی کے پانچ ڈبے پٹری سے اترے، کئی ٹرینیں متاثر کٹنی، 07 مارچ (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے کٹنی ریلوے جنکشن کے این کے جے علاقے میں ہفتہ کو کوئلے سے لدی ایک مال گاڑی کے پانچ ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ حادثے کے دوران ریل لائن بھی متاثر
کٹنی میں کوئلے سے لدی مال گاڑی کے پانچ ڈبے پٹری سے اترے، حادثے کے بعد موقع پر موجود افسران


کٹنی میں کوئلے سے لدی مال گاڑی کے پانچ ڈبے پٹری سے اترے، کئی ٹرینیں متاثر

کٹنی، 07 مارچ (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے کٹنی ریلوے جنکشن کے این کے جے علاقے میں ہفتہ کو کوئلے سے لدی ایک مال گاڑی کے پانچ ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ حادثے کے دوران ریل لائن بھی متاثر ہوئی، جس کی وجہ سے کچھ ڈبے ایک دوسرے کے اوپر چڑھ گئے۔ اس حادثے کے باعث اپ اور ڈاون دونوں سمتوں میں ریل ٹریفک متاثر ہوئی اور کئی ٹرینوں کی آمد و رفت پر اثر پڑا۔

ریلوے حکام کے مطابق مال گاڑی بلاسپور سے ویسٹ بڑودرہ کی طرف جا رہی تھی۔ اسی دوران این کے جے کے اے-کیبن کے پاس یہ حادثہ پیش آیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے کے افسران اور ملازمین موقع پر پہنچ گئے اور صورتحال کا جائزہ لینا شروع کر دیا۔ ریل لائن کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے بلاسپور کی طرف آنے جانے والی کئی ٹرینوں کا آپریشن متاثر ہوا ہے۔ کچھ ٹرینوں کو راستے میں ہی روک دیا گیا ہے، جبکہ کچھ کا راستہ تبدیل (ڈائیورٹ) کیا جا رہا ہے۔

کٹنی ریل ایریا مینیجر روہت سنگھ نے بتایا کہ بلاسپور ریل سیکشن سے کوئلہ لے کر ویسٹ بڑودرہ جا رہی مال گاڑی کی پانچ بوگیاں نیو کٹنی جنکشن کے اے-کیبن کے پاس ڈی ریل ہوئی ہیں۔ کٹنی کی اے آر ٹی ٹیم موقع پر کام کر رہی ہے اور جبل پور سے بھی امدادی ٹیم بلائی گئی ہے۔ ریلوے کی کوشش ہے کہ جلد سے جلد ٹریک کو درست کر کے متاثرہ ٹرینوں کی آمد و رفت دوبارہ شروع کرائی جائے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ریل ٹریفک کو جلد از جلد معمول پر لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande