ویمنس کالج میں خواتین کے لیے مفت طبی کیمپ منعقد
ویمنس کالج میں خواتین کے لیے مفت طبی کیمپ منعقد علی گڑھ، 07 مارچ (ہ س)۔ اجمل خان طبیہ کالج کی فیکلٹی آف یونانی میڈیسن کے شعبہ نسواں و قبالت کی جانب سے بین الاقوامی یومِ خواتین کے موقع پر ویمنس کالج میں خواتین کے لیے ایک مفت طبی کیمپ منعقد کیا گی
ویمنس کالج میں طبی کیمپ


ویمنس کالج میں خواتین کے لیے مفت طبی کیمپ منعقد

علی گڑھ، 07 مارچ (ہ س)۔

اجمل خان طبیہ کالج کی فیکلٹی آف یونانی میڈیسن کے شعبہ نسواں و قبالت کی جانب سے بین الاقوامی یومِ خواتین کے موقع پر ویمنس کالج میں خواتین کے لیے ایک مفت طبی کیمپ منعقد کیا گیا، جس کا افتتاح ویمنس کالج کے پرنسپل پروفیسر مسعود اے علوی نے کیا۔ انہوں نے خواتین کی صحت سے متعلق بیداری پیدا کرنے اور قابل رسائی طبی خدمات فراہم کرنے کے اس اقدام کی ستائش کی۔ شعبہ نسواں و قبالت کی چیئرپرسن پروفیسر صبوحی مصطفیٰ نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات کے ذریعہ معاشرے تک رسائی ممکن ہوتی ہے اور خواتین میں پی سی او ڈی، اینڈومیٹریوسس اور دیگر صحت مسائل پر توجہ دی جا سکتی ہے۔

ڈاکٹر فہمیدہ زینت نے کہا کہ کیمپ کا مقصد خواتین کو آسان طبی جانچ اور مشاورتی خدمات فراہم کرنا اور انہیں صحت مند طرزِ زندگی اپنانے اور بروقت طبی مشورہ لینے کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔ اس کیمپ سے 250 سے زائد خواتین نے استفادہ کیا، جنھیں امراضِ نسواں اور طرزِ زندگی سے متعلق صحت کے مسائل پر طبی مشورے دئے گئے۔ بلڈ پریشر کی جانچ، بی ایم آئی اسسمنٹ، بلڈ شوگر ٹیسٹ، ہیموگلوبن کی جانچ اور خون کی کمی، موٹاپے اور ذیابیطس کی جانچ کی گئی۔ مریضوں میں مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر دفتر رابطہ عامہ کی ممبر انچارج پروفیسر وبھا شرما، یو جی سی ایم ایم ٹی ٹی سی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر فائزہ عباسی سمیت شعبہ کے اساتذہ اور پی جی اسکالرز موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande