
بی ایم سی ٹیم پر حملہ کرنے کے الزام میں پانچ افراد گرفتارممبئی، 07 مارچ (ہ س)۔ ممبئی کے کاندیولی علاقے میں برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کی ٹیم پر حملہ کرنے کے الزام میں پولیس نے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ سمتا نگر پولیس اسٹیشن کی ٹیم نے ہفتہ کے روز اس کارروائی کو انجام دیا اور گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے۔اس واقعے کی تحقیقات کرنے والے پولیس افسر نے بتایا کہ جمعہ کی شام میونسپل کارپوریشن کی جانب سے فٹ پاتھ فروشوں کے خلاف خصوصی مہم شروع کی گئی تھی۔ اسی کارروائی کی مخالفت کرتے ہوئے کاندیولی کے لوکھنڈوالا علاقے میں کچھ فٹ پاتھ فروشوں نے بی ایم سی کی ٹیم پر حملہ کر دیا تھا۔ اس واقعے کے بعد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے سمتا نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی گئی۔ شکایت کی بنیاد پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت کلدیپ سنگھ (27)، مہندر سنگھ چُڑاوَت (31)، شوریہ شیلش چرلا (29)، جس ہتیش چرلا (25) اور اسلم امتیاز شیخ (27) کے طور پر کی گئی ہے۔ مقامی بی جے پی رکن اسمبلی اتل بھاتکھلکر نے کہا کہ لوکھنڈوالا علاقے میں فٹ پاتھ فروشوں کی وجہ سے عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن نے جمعہ کو انہی فٹ پاتھ فروشوں کے خلاف کارروائی کی تھی، مگر کچھ سماج دشمن عناصر نے بی ایم سی کی ٹیم پر حملہ کر دیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حملہ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جانی چاہندوستھان سماچار--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے