انوار احمد انصاری ضلع مغربی مدناپور کانگریس کے مبصر مقرر
کانگریس قیادت کا شکریہ، بنگال میں تنظیم کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار،یو پی ایس سی میں کامیاب اقلیتی امیدواروں کو مبارکباد، تعلیم پر خصوصی توجہ دینے کی اپیلنئی دہلی،07مارچ(ہ س)۔ کانگریس اقلیتی محکمہ کے نائب صدر انوار احمد انصاری کو بھارتیہ نیشنل
انوار احمد انصاری ضلع مغربی مدناپور کانگریس کے مبصر مقرر


کانگریس قیادت کا شکریہ، بنگال میں تنظیم کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار،یو پی ایس سی میں کامیاب اقلیتی امیدواروں کو مبارکباد، تعلیم پر خصوصی توجہ دینے کی اپیلنئی دہلی،07مارچ(ہ س)۔

کانگریس اقلیتی محکمہ کے نائب صدر انوار احمد انصاری کو بھارتیہ نیشنل کانگریس کی جانب سے مغربی بنگال میں ہونے والے 2026 کے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ضلع مغربی مدناپور کا مبصر مقرر کیے جانے پر انہوں نے دلی تشکر کا اظہار کیا ہے۔انوار احمد انصاری نے اس موقع پر کانگریس کی اعلیٰ قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارتیہ نیشنل کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے، قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی، تنظیم کے جنرل سکریٹری کے۔ سی۔ وینوگوپال اور مغربی بنگال کے انچارج غلام احمد میر کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے ان پر اعتماد کرتے ہوئے یہ اہم ذمہ داری سونپی۔

انہوں نے کہا کہ وہ اعلیٰ قیادت کی ہدایات کے مطابق پوری ذمہ داری اور دیانت داری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں گے اور بنگال میں کانگریس تنظیم کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنان کے ساتھ مل کر عوام کے درمیان کانگریس کی پالیسیوں اور نظریات کو پہنچایا جائے گا تاکہ آنے والے انتخابات میں پارٹی بہتر کارکردگی دکھا سکے۔

انوار احمد انصاری نے امید ظاہر کی کہ اس بار مغربی بنگال میں کانگریس کو نمایاں کامیابی حاصل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کی بڑی تعداد دوبارہ کانگریس کی جانب رجوع کر رہی ہے اور پارٹی کے کھوئے ہوئے وقار کو بحال کرنا چاہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے اور راہل گاندھی کی قیادت میں بنگال میں پارٹی کو اس قدر مضبوط کیا جائے گا کہ آنے والی حکومت کانگریس کے بغیر بننا مشکل ہوگا۔اسی موقع پر انہوں نے یو پی ایس سی امتحان میں کامیاب ہونے والے اقلیتی طبقے کے تقریباً پینتیس امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ خوشی اور فخر کا موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ یہ تعداد کم ہے لیکن یہ ایک حوصلہ افزا آغاز ہے۔انہوں نے خصوصاً اقلیتوں اور پسماندہ طبقات سے اپیل کی کہ وہ تعلیم پر خصوصی توجہ دیں اور اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے ساتھ ساتھ یو پی ایس سی جیسے اہم مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کے لیے تیار کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیم ہی وہ مضبوط ذریعہ ہے جس کے ذریعے مسلمان اپنی قوم اور ملک دونوں کی بہتر خدمت انجام دے سکتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande