اے ایم یو کے6 انجینئرنگ طلبہ، بی پی سی ایل میں مینجمنٹ ٹرینی کے طور پر منتخب
اے ایم یو کے6 انجینئرنگ طلبہ، بی پی سی ایل میں مینجمنٹ ٹرینی کے طور پر منتخب علی گڑھ، 07 مارچ (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کے 6 طلبہ کا انتخاب بھارت پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹیڈ (بی پی سی ایل) میں مینجمنٹ
پروفیسر مزمل کے ساتھ منتخب طلبا


اے ایم یو کے6 انجینئرنگ طلبہ، بی پی سی ایل میں مینجمنٹ ٹرینی کے طور پر منتخب

علی گڑھ، 07 مارچ (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کے 6 طلبہ کا انتخاب بھارت پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹیڈ (بی پی سی ایل) میں مینجمنٹ ٹرینی کے طور پر ہوا ہے۔ یہ تقرری ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفس (جنرل) اور ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفس، ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کے اشتراک سے منعقدہ کیمپس پلیسمنٹ مہم کے ذریعہ عمل میں آئی۔

منتخب ہونے والے طلبہ میں ہشام فاروق (بی ٹیک، الیکٹریکل انجینئرنگ)، محمد توحید خان (بی ای، مکینیکل انجینئرنگ)، ارشد علی (بی ای، مکینیکل انجینئرنگ)، کنال شرما (بی ٹیک، مکینیکل انجینئرنگ)، سیف شکیل (بی ٹیک، مکینیکل انجینئرنگ) اور محمد فہد (بی ٹیک، الیکٹریکل انجینئرنگ) شامل ہیں۔ ان طلبہ نے انتخاب کے متعدد مراحل کامیابی سے طے کرنے کے بعد سالانہ 20.45 لاکھ روپے کی ابتدائی تنخواہ کے ساتھ تقرری حاصل کی۔

ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کے پرنسپل پروفیسر محمد مزمل نے طلبہ کو اس کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بی پی سی ایل جیسے باوقار ادارے میں ان کا انتخاب ان کی محنت، تکنیکی مہارت اور ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی، اے ایم یو میں فراہم کی جانے والی مضبوط تعلیمی بنیاد کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے اے ایم یو کے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفس کی کوششوں کو بھی سراہا، جو طلبہ کے لیے قیمتی کریئر مواقع فراہم کرنے اور صنعتی اداروں سے یونیورسٹی کے روابط کو مضبوط بنانے میں مسلسل اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande