
فن ایلن نے ٹی20 ورلڈ کپ میں تیز ترین سنچری بنائی
نئی دہلی، 05 مارچ (ہ س)۔ نیوزی لینڈ کے دھماکہ خیز بلے باز فن ایلن نے ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کے خلاف محض 33 گیندوں میں سنچری بنا کر تاریخ رقم کر دی۔ یہ ٹی20 ورلڈ کپ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری ہے۔
ایلن نے ناٹ آوٹ 100 رنوں کی اننگز کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 170 رنوں کا ہدف صرف 12.5 اوورز میں ہی حاصل کرا دیا۔ اپنی طوفانی اننگز میں انہوں نے 10 چوکے اور 8 چھکے لگائے۔
اس سے قبل ٹی20 ورلڈ کپ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کے نام تھا، جنہوں نے 2016 میں انگلینڈ کے خلاف 47 گیندوں میں سنچری بنائی تھی۔
فن ایلن کی 33 گیندوں کی سنچری ٹی20 بین الاقوامی کرکٹ کی تاریخ میں مشترکہ طور پر تیسری تیز ترین سنچری بھی ہے۔ انہوں نے نمیبیا کے جین نکول لوفٹی ایٹن اور زمبابوے کے سکندر رضا کے ریکارڈ کی برابری کی۔ ٹی20 بین الاقوامی کرکٹ میں تیز ترین سنچری ایسٹونیا کے ساحل چوہان کے نام ہے، جنہوں نے 27 گیندوں میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔
ٹی20 ورلڈ کپ میں تیز ترین سنچریاں
1۔ فن ایلن (نیوزی لینڈ) 33 گیند بنام جنوبی افریقہ 2026
2۔ کرس گیل (ویسٹ انڈیز) 47 گیند بنام انگلینڈ 2016
3 ۔ کرس گیل (ویسٹ انڈیز) 50 گیند بنام جنوبی افریقہ 2007
4۔ برینڈن میکولم (نیوزی لینڈ) 51 گیند بنام بنگلہ دیش 2012
5۔ رائلی روسو (جنوبی افریقہ) 52 گیند بنام بنگلہ دیش 2022
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن