
آل انگلینڈ اوپن 2026 : راونڈ آف 32 میں ساتوک-چراغ کو شکست ملی
برمنگھم، 05 مارچ (ہ س)۔ ہندوستان کی اسٹار مینز ڈبلز جوڑی ساتوک سائیراج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی کو آل انگلینڈ اوپن 2026 کے راؤڈ آف 32 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ہندوستانی جوڑی کو بدھ کے روز ملیشیا کے آرون تائی اور کھائی جنگ کانگ نے براہ راست گیمز میں 21-23، 12-21 سے شکست دی۔ یہ مقابلہ 42 منٹ تک چلا۔
عالمی نمبر 4 ہندوستانی جوڑی پہلے گیم میں زیادہ تر وقت پیچھے رہی۔ اگرچہ انہوں نے دو گیم پوائنٹ بچاتے ہوئے اسکور 20-20 سے برابر کیا، لیکن ملیشیائی کھلاڑیوں نے فیصلہ کن پوائنٹ جیت کر پہلا گیم اپنے نام کر لیا۔ دوسرا گیم مکمل طور پر یکطرفہ رہا۔ ایک وقت میں رنکی ریڈی اور شیٹی 7 پوائنٹس سے پیچھے چل رہے تھے اور واپسی نہیں کر سکے، جس کی وجہ سے انہیں ٹورنامنٹ سے باہر ہونا پڑا۔
مکسڈ ڈبلز میں ہندوستان کے روہن کپور اور رتھویکا گڈے کی جوڑی کو فرانس کے تھام گیکویل اور ڈیل فین ڈیلرو کے خلاف 21-12، 21-15 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ مقابلہ بھی 42 منٹ میں ختم ہوا۔ مینز سنگلز میں 20 سالہ آیوش شیٹی کو انڈونیشیا کے عالمی نمبر 14 علوی فرحان کے خلاف تین گیمز تک چلے مقابلے میں شکست ہوئی۔ آیوش نے پہلا گیم 19-12 سے جیتا، لیکن اس کے بعد 21-9 اور 21-17 سے اگلے دو گیمز ہار کر مقابلے سے باہر ہو گئے۔ ہندوستان کے لیے آل انگلینڈ اوپن 2026 کا آغاز مایوس کن رہا، کیونکہ اہم کھلاڑی پہلے ہی راونڈ میں باہر ہو گئے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن