نیپال: دولکھا ضلع میں ووٹنگ کے دوران ہوائی فائرنگ
کٹھمنڈو، 5 مارچ (ہ س)۔ نیپال کے دولکھا ضلع میں ووٹنگ کے دوران ہوائی فائرنگ کی اطلاع ملی ہے۔ پولنگ کے عمل کے دوران جھگڑا بڑھنے پر پولیس کو حالات پر قابو پانے کے لیے فائرنگ کا سہارا لینا پڑا۔ دولکھا ضلع انتظامیہ دفتر کے اسسٹنٹ چیف ڈسٹرکٹ آفیسر اولکھ
Nepal-Election-firing-Dolkha


کٹھمنڈو، 5 مارچ (ہ س)۔ نیپال کے دولکھا ضلع میں ووٹنگ کے دوران ہوائی فائرنگ کی اطلاع ملی ہے۔ پولنگ کے عمل کے دوران جھگڑا بڑھنے پر پولیس کو حالات پر قابو پانے کے لیے فائرنگ کا سہارا لینا پڑا۔

دولکھا ضلع انتظامیہ دفتر کے اسسٹنٹ چیف ڈسٹرکٹ آفیسر اولکھ بہادر آلے نے واقعے کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو ہجوم پر قابو پانے کے لیے ہوا میں گولی چلانا پڑی جب انہوں نے الیکشن ڈیوٹی کے اہلکاروں پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔

آلے نے کہا کہ صورتحال فی الحال قابو میں ہے، حالانکہ کچھ لوگوں کے ذریعہ نعرے بازی کی گئی ۔ یہ جھگڑا دولکھا کے مالو پولنگ اسٹیشن پر ہوا، جہاں ووٹنگ کے دوران اچانک کشیدگی پھیل گئی۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande