
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو کا پریانشی کے اہل خانہ نے اظہار تشکر کیا
بھوپال، 05 مارچ (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو کی کوششوں سے مغربی ایشیا میں جنگ کے درمیان البانیہ کے شہر تیرانہ میں پھنسی ریاست کی بیٹی ریسلر پریانشی پرجاپتی کی محفوظ وطن واپسی ہو گئی ہے۔ پریانشی وہاں منعقدہ ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ رینکنگ سیریز میں حصہ لینے گئی تھیں۔
رابطہ عامہ افسر اشوک منوانی نے جمعرات کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے پریانشی کے اجین میں مقیم اہل خانہ سے بھی بدھ کی دیر رات ویڈیو کال کے ذریعے گفتگو کی۔ پریانشی کے والد مکیش پرجاپتی نے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
دراصل، گزشتہ 24 فروری سے 28 فروری تک البانیہ میں ہونے والے ورلڈ ریسلنگ مقابلے میں پریانشی نے 26 فروری کو مقابلہ جیتا تھا۔ پریانشی نے قازقستان، امریکہ اور البانیہ کی پہلوانوں کو ہرا کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ گزشتہ سال ایشین سیریز میں بھی انہوں نے طلائی تمغہ جیت کر ملک اور ریاست کا نام روشن کیا تھا۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے پریانشی کو بہترین کارکردگی اور چاندی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد بھی دی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں مشرق وسطیٰ ایشیا میں بڑھتے ہوئے جنگی تناو کی وجہ سے پریانشی اور ان کے ساتھ گئے تمام کھلاڑی وہاں پھنس گئے تھے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن